ہوم » نیوز » عالمی منظر

بالا کوٹ میں پھر سرگرم ہوا جیش محمد کا کیمپ ، 45 - 50 دہشت گرد لے رہے ہیں ٹریننگ

ہندوستانی فضائیہ کے ذریعہ فروری میں کئے گئے فضائی حملہ کے آٹھ مہینے بعد ایک مرتبہ پھر سے پاکستان کے بالاکوٹ میں دہشت گردی کے کیمپ سرگرم ہوگئے ہیں ۔

  • Share this:
بالا کوٹ میں پھر سرگرم ہوا جیش محمد کا کیمپ ، 45 - 50 دہشت گرد لے رہے ہیں ٹریننگ
علامتی تصویر

ہندوستانی فضائیہ کے ذریعہ فروری میں کئے گئے فضائی حملہ کے آٹھ مہینے بعد ایک مرتبہ پھر سے پاکستان کے بالاکوٹ میں دہشت گردی کے کیمپ سرگرم ہوگئے ہیں ۔ خفیہ ایجنسیوں سے ان پٹ ملی ہے کہ ان کیمپوں میں 45 – 50 دہشت گرد اور فدائین حملہ آور ٹریننگ لے رہے ہیں ۔ سرکار کے اعلی سطحی ذرائع نے نیوز ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ تقریبا 45- 50 دہشت گرد پاکستان کے بالاکوٹ میں جیش محمد کی ٹریننگ کیمپ میں تربیت لے رہے ہیں ۔ اب تک ملی جانکاری کے مطابق ہندوستانی خفیہ ایجنسی ان دہشت گردوں کو مل رہی سہولیات اور ان کے پورے واقعات کی تکنیکی طور پر نگرانی کررہی ہے ۔


ذرائع نے بتایا ہے کہ ان کیمپوں سے ٹریننگ دے کر کچھ دہشت گردوں کو ہندوستانی سیکورٹی فورسیز پر دہشت گردانہ حملہ کرنے کیلئے کشمیر بھیجا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کو اس طرح کی ٹریننگ ہندوستانی فضائیہ کے ذریعہ بالاکوٹ میں کی گئی ائیر اسٹرائیک کے بعد تقریبا چھ ماہ تک بند تھی ۔


گزشتہ ماہ فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے بھی کہا تھا کہ پاکستان بالاکوٹ میں ایک مرتبہ پھر سے دہشت گردی کے کیمپوں کو سرگرم کرنے کی کوشش میں ہے ۔ 26 فروری کو ہندوستانی فضائیہ کے جانبازوں نے جیش محمد کے دہشت گردی کے کیمپوں کو نیست و نابود کردیا تھا ۔


آپ کو بتادیں کہ 14 فروری کو جموں و کشمیر کے پلوامہ میں جیش محمد کے دہشت گردوں نے ہندوستانی سیکورٹی فورسیز پر خودکش حملہ کیا تھا ، جس میں تقریبا 40 جوان شہید ہوگئے تھے ۔ ہندوستانی فضائیہ نے اسی کا بدلہ لیتے ہوئے 26 فروری کو پاکستان کے بالاکوٹ میں جیش محمد کے ٹریننگ کیمپوں کو تباہ کردیا تھا ۔
First published: Oct 14, 2019 07:34 PM IST