اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جموں وکشمیرکا معاملہ : وزیراعظم عمران خان کی اس حرکت سے ایک بارپھرشرمسار ہوا پاکستان

    پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان ۔ فائل فوٹو

    پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان ۔ فائل فوٹو

    پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل یعنی یو این ایچ آر سی میں مسئلہ کشمیرپرپاکستان کی حمایت کرنے پر 58 ممالک کا شکریہ ادا کیاہے۔جبکہ یو این ایچ آر سی میں صرف 47 ارکان ممالک ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      جب سے جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی ہوئی ہے، تب سے پاکستان نے دنیا کے ہر دروازے پر دستک دی لیکن اسے کچھ حاصل نہیں ہوا۔ ہمیشہ کی طرح ، چین کے علاوہ کوئی اورملک نے پاکستان کی مدد کے لیے آگے نہیں آیا۔خود پاکستان کے وزیر داخلہ نے بھی اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ دنیا کشمیر کے معاملے پرپاکستان کے ساتھ نہیں بلکہ ہندوستان کے ساتھ ہے۔ اس سب کے درمیان ، پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سوشل میڈیا پرمذاق کا موضوع بن گئے ہیں۔
      پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل یعنی یو این ایچ آر سی میں مسئلہ کشمیرپرپاکستان کی حمایت کرنے پر 58 ممالک کا شکریہ ادا کیاہے۔جبکہ یو این ایچ آر سی میں صرف 47 ارکان ممالک ہیں۔
      وزیراعظم عمران خان نے کیا ٹویٹ
      عمران کے اس ٹویٹ کے بعد ، لوگوں نے انہیں آئینہ دکھایا اور بتایا کہ وہ چھوٹ بول رہے ہیں۔ عمران خان نے جمعرات کے روز ٹویٹ کیا ''میں نے 58ممالک کی ستائش کرتاہوں، جنہوں نے 10 ستمبر کو یو این ایچ آر سی میں پاکستان کی حمایت کی اور اس مطالبے کو تقویت دی کہ ہندوستان، کشمیر میں طاقت کا استعمال بند کرے ، پابندیاں ختم کرے ، کشمیریوں کے حقوق کا تحفظ کرے اورمسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار داد کے مطابق حل کیا جانا چاہئے۔






      لوگوں نے بنایا مذاق کا موضوع
      عمران کے ٹویٹ پر، پاکستانی صحافی نائلہ عنایت نے ٹویٹ کیا۔ انہوں نے لکھا - 'کیا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں 47 ممالک نہیں ہیں؟ تاہم وزیر اعظم 58 ممالک کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ میرے خیال میں وہ بھی جن گن رہے ہیں۔ایک ٹویٹر صارف نے لکھا - 'کیا ان 58 ممالک میں بلوچستان ، سندھو دیش اور پاستونستان شامل ہیں؟ موجودہ یو این ایچ آر سی کے 47 ممبرممالک ہیں۔ ' آشوتوش کمار نے کہا کہ اگر آپ جھوٹ بولتے ہیں تو اسے سوچ سمجھ کر بولیں۔اسی دوران ، صارف گوروا نے لکھا کہ پاکستان 11 بار چین کا شکریہ ادا کررہا ہے۔وہیں، ہندوستانی وزارت خارجہ نے بھی وزیراعظم پاکستان کے اس تبصرے کومسترکردیاہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا کہ 47 ممبران کی میٹنگ میں 60 ممالک کیسے ہوسکتے ہیں یہ صرف پاکستان ہی بتا سکتا ہے۔













      First published: