ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کیلئے اگلے 48 گھنٹے اہم ، کورونا سے متاثر ہونے کے بعد اسپتال میں ہیں زیرعلاج

امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ جمعہ کو کورونا پازیٹیو پائے گئے تھے ۔ ہفتہ کو ڈونالڈ ٹرمپ کا ہیلتھ بلیٹن جاری کیا گیا ۔ اس بلیٹن کے مطابق اگلے 48 گھنٹے ان کیلئے انتہائی اہم ہیں ۔

  • Share this:
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کیلئے اگلے 48 گھنٹے اہم ، کورونا سے متاثر ہونے کے بعد اسپتال میں ہیں زیرعلاج
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فائل فوٹو

امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ جمعہ کو کورونا پازیٹیو پائے گئے تھے ۔ ہفتہ کو ڈونالڈ ٹرمپ کا ہیلتھ بلیٹن جاری کیا گیا ۔ اس بلیٹن کے مطابق اگلے 48 گھنٹے ان کیلئے انتہائی اہم ہیں ۔ انہیں بخار نہیں ہے ۔ حالانکہ وہائٹ ہاوس سے جاری بلیٹن میں صدر کی صحت کو لے کر کچھ خاص نہیں کہا گیا ہے ۔ نیویارک ٹائمس نے ٹرمپ کے چیف آف اسٹاف مارک مڈوس کے حوالے سے کہا ہے کہ صدر کی حالت کافی تشویشناک ہے ۔


ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ بھی کورونا وائرس سے متاثر ہیں ۔ ٹرمپ کا علاج والٹر ریڈ فوجی اسپتال میں کیا جارہا ہے ۔ وہیں میلانیا وہائٹ ہاوس میں ہی سیلف آئیسولیشن میں ہیں ۔ ٹرمپ کے جمعہ کو کورونا پازیٹیو ہونے کے بارے میں معلوم ہوا تھا ۔


امریکی صدر ٹرمپ نے ایک ٹویٹ کیا تھا ، جس میں انہوں نے خود کے اور اپنی اہلیہ کے کورونا پازیٹیو ہونے کے بارے میں خبر دی تھی ۔ انہوں نے لکھا تھا کہ ان کا اور ان کی اہلیہ میلانیا کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے ۔ وہائٹ ہاوس نے خبر دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ تھکاوٹ محسوس کررہے تھے ، لیکن وہ پرامید ہیں ۔


ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ بھی کورونا وائرس سے متاثر ہیں ۔(REUTERS/Carlos Barria)
ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ بھی کورونا وائرس سے متاثر ہیں ۔(REUTERS/Carlos Barria)


وہائٹ ہاوس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کو ملیریا بخار کی دوا ریمڈیسیویر دی جارہی ہے ۔ کورونا وائرس کا کوئی خاص علاج نہیں ہے ، لیکن اس وائرس کو کمزور کرنے میں جن داوں کی سب سے زیادہ بات کی جارہی ہے ، ان میں سے ایک ریمڈیسیویر ہے ۔ امریکہ نے اس سال مئی میں سنگین طور پر بیمار کورونا مریضوں کے علاج کیلئے اس دوا کے استعمال کو منظوری دی تھی ۔ ریمڈیسیویر امریکی فارما کمپنی گلایڈ کی ایک اینٹی وائرل دوا ہے ۔ اس دوا کی بڑی کھیپ امریکہ نے ہندوستان سے منگوائی تھی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 04, 2020 07:50 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading