اپنا ضلع منتخب کریں۔

    5.9 شدت کے زلزلے کے تیز جھٹکوں سے دہل اُٹھا ایران، 7 کی موت،440 زخمی

    5.9 شدت کے زلزلے کے تیز جھٹکوں سے دہل اُٹھا ایران، 7 کی موت،440 زخمی

    5.9 شدت کے زلزلے کے تیز جھٹکوں سے دہل اُٹھا ایران، 7 کی موت،440 زخمی

    کھوئے علاوہ آس پاس کے کئی دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے آئے ہیں۔ یو ایس جی ایس نے کہا کہ 23:44:44 بجے زلزلہ آیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Tehran
    • Share this:
      شمال مغربی ایران کے مغربی آذربائیجان صوبے کے کھوئے شہر میں ہفتہ کی رات زلزلے سے بھاری تباہی مچی ہے اور جان و مال کا بڑا نقصان ہوا ہے۔

      ری ایکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 درج کی گئی۔ ٹی آر ٹی ورلڈ کے مطابق، زلزلے میں سات لوگوں کی موت ہوگئی ہے اور قریب 440 لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔ کھوئے علاوہ آس پاس کے کئی دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے آئے ہیں۔ یو ایس جی ایس نے کہا کہ 23:44:44 بجے زلزلہ آیا۔

      ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کافی تیز تھے اور ایران کے مغربی ازربائیجان صوبے کے کئی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ پڑوسی مشرقی آذربائیجان کے صوبائی دارالحکومت تبریز سمیت کئی شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ کھوئے، کھوئے کاونٹی کا ایک شہر ہے جو ایران کے مغربی آذربائیجان صوبے کا دارالحکومت ہے۔

      فوجی پلانٹ میں دھماکہ
      ایران کے مرکزی شہر اصفہان میں ایک فوجی پلانٹ میں زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی تاہم ایک سکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے اریب نے اتوار کی صبح اپنی ویب سائٹ پر یہ معلومات دی۔ اریب نے مزید تفصیلات بتائے بغیر اطلاع دی کہ یہ دھماکہ وزارت دفاع کے گولہ بارود کی تیاری کے مراکز میں سے ایک میں ہوا اور اصفہان گورنریٹ کے سیاسی اور سیکورٹی نائب سربراہ کے ایک اعلان کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      یروشلم کی یہودی عبادتگاہ میں فائرنگ،8 ہلاک، دس زخمی، پولیس نے بتایا دہشت گردانہ حملہ

      یہ بھی پڑھیں:
      جیف جینٹس وہائٹ ہاوس کے نئے ’چیف آف اسٹاف‘ مقرر، کورونا دور میں کیا تھا قابل تعریف کام

      کیسے آتا ہے زلزلہ؟
      زلزلے کے آنے کی اہم وجہ زمین کے اندر پلیٹوں کا ٹکرانا ہے۔ زمین کے اندر سات پلیٹیں ہوتی ہیں جو لگاتار گھومتی رہتی ہیں۔ جب یہ پلیٹیں کسی جگہ پر آپس میں ٹکراتی ہیں تو وہاں فالٹ لائن زون بن جاتا ہے اور سطح کے کونے مڑ جاتے ہیں۔ سطح کے کونتے مڑنے کی وجہ سے وہاں دباو بنتا ہے اور پلیٹس ٹوٹنے لگتی ہیں۔ ان پلیٹس کے ٹوٹنے سے اندر کی انرجی باہر آنے کا راستہ ڈھونڈتی ہے، جس کی وجہ سے زمین ہلتی ہے اور ہم اسے زلزلہ مانتے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: