உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Canada Road Accident: کناڈا کے ٹورنٹو میں سڑک حادثے میں 5 ہندستانی طلباء کی موت، 2 زخمی

    Canada Road Accident: ایک آٹو حادثے میں 5 ہندوستانی طلباء ہلاک ہوگئے۔ حادثے میں دو دیگر زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

    • Share this:
      ٹورنٹو۔ ہفتے کے روز کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے قریب ایک آٹو حادثے میں 5 ہندوستانی طلباء ہلاک ہوگئے۔ حادثے میں دو دیگر زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ٹورنٹو میں قونصلیٹ جنرل آف انڈیا کی ٹیم امداد کے لیے متاثرین کے دوستوں سے رابطے میں ہے۔ کینیڈا میں ہندوستان کے ہائی کمشنر اجے بساریہ نے یہ اطلاع دی۔

      مرنے والوں کی شناخت ہرپریت سنگھ، جسپندر سنگھ، کرن پال سنگھ، موہت چوہان اور پون کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ ان کی عمریں 21 سے 24 سال کے درمیان تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ تمام افراد گریٹر ٹورنٹو اور مونٹریال کے علاقوں کے طالب علم تھے۔ وہ ہائی وے پر مسافر وین میں مغرب کی طرف سفر کر رہے تھے۔ ہفتہ کی صبح تقریباً 3:45 بجے ٹریکٹر-ٹریلر آپس میں ٹکرا گئے۔

      پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد دو دیگر شدید زخمی مسافروں کو ہسپتال لے جایا گیا، تاہم انھوں نے ان کی حالت کے بارے میں کوئی اپ ڈیٹ فراہم نہیں کی۔ حادثے کی تحقیقات جاری ہے۔ اس معاملے میں ابھی تک کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: