پاکستان سے پنجاب لائے گئے تھے IED اور RDX، پولیس نے کئے کئی بڑے انکشاف
پاکستان سے پنجاب لائے گئے تھے IED اور RDX، پولیس نے کئے کئی بڑے انکشاف
Attari-Wagah Border, Punjab, IED bomb: امرتسر کے آئی جی بارڈر رینج موہنیش چاولہ نے کہا کہ آر ڈی ایکس اور آئی ای ڈی کے ساتھ ساتھ کوڈیکس وائر، الیکٹرک ڈیٹونیٹر، ڈیجیٹل ٹائمر بھی برآمد ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برآمد ہوا آئی ای ڈی ہائی انٹینسٹی والا ہے اور اس سے بہت زیادہ نقصان ہوسکتا ہے۔
نئی دہلی: پنجاب پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (Pujab STF) نے اسمبلی انتخابات (Punjab Election 2022) سے قبل ایک بڑی سازش کو ناکام کردیا۔ پنجاب ایس ٹی ایف کو پاکستان کی سرحد سے متصل گاوں دھنوئے کلاں میں جمعہ کو بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مادہ برآمد ہوا۔ اسپیشل ٹاسک فورس کو گاوں سے پانچ کلو وزن کا آئی ای ڈی اور تقریباً 2.7 کلو گرام آر ڈی ایکس ملا ہے۔ اس پورے معاملے پر اب پنجاب پولیس نے بڑا بیان دیا ہے۔ پولیس کے مطابق، دہشت پھیلانے کے ارادے سے دھماکہ خیز مادہ کو پاکستان سے بھیجا گیا ہے۔
خبروں کے مطابق، اتنی بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مادہ کو پنجاب اسمبلی انتخابات سے قبل ریاست میں امن وامان خراب کرنے کے مقصد سے لایا گیا تھا۔ دھماکہ کو گاوں کی ایک سڑک کنارے کھیت پر چھپاکر رکھا گیا تھا۔
ایس ٹی ایف امرتسر کے اے آئی جی راشپال سنگھ نے بڑی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ہمیں ڈرگس کے بارے میں خبر ملی تھی، لیکن جب ہم اِن پُٹ والی جگہ پر پہنچے تو ہمیں واگھہ اچاری سرحد کے پاس ایک گاوں سے تقریباً 5 کلو گرام وزن کا آئی ای ڈی ملا۔ اے آئی جی نے کہا کہ ہم نے ایک لاکھ روپئے بھی برآمد کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دھماکہ خیز مادہ پاکستان سے آیا ہے اور اس کی جانچ کر رہے ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ پنجاب میں اس آر ڈی ایکس کو بھیجنے کے پیچھے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا ہاتھ ہے۔
Punjab: We got info about drugs but when we reached there, found it to be an IED weighing around 5 kgs from a village near to Wagah-Attari border. We've recovered Rs 1 lakh also. It has come from Pakistan... We are investigating the matter: Rashpal Singh, AIG, STF, Amritsar pic.twitter.com/uch5IMTwqF
Punjab | We've recovered 5kg IED which includes around 2.7Kg of RDX, 1.3Kg iron balls, codex wire, electric detonator, digital timer. We've registered a case and are investigating it. The IED is of high intensity & can cause high damage: Mohnish Chawla, IG Border range, Amritsar pic.twitter.com/iokyxX2DOO
امرتسر کے آئی جی بارڈر رینج موہنیش چاولہ نے کہا کہ آر ڈی ایکس اور آئی ای ڈی کے ساتھ ساتھ کوڈیکس وائر، الیکٹرک ڈیٹونیٹر، ڈیجیٹل ٹائمر بھی برآمد ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برآمد ہوا آئی ای ڈی ہائی انٹینسٹی والا ہے اور اس سے بہت زیادہ نقصان ہوسکتا ہے۔
انتخابات سے قبل اتنی بڑی مقدار میں آر ڈی ایکس اور آئی ای ڈی ملنے کے بعد ریاستی سیکورٹی ایجنسیاں محتاط ہوگئی ہیں۔ ’بھاشا‘ کی دسمبر کی رپورٹ کے مطابق، پنجاب کے گروداس پور ضلع میں ایک شخص کے پاس سے ایک کلو گرام آر ڈی ایکس دھماکہ خیز مادہ برآمد کیا گیا تھا۔
اس معاملے میں گرفتار ملزم کی پہچان امرتسر کے باشندہ سکھوندر کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق، اسے اتوار کو گروداس پور ضلع کے دینا نگر سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے پاس سے ایک پستول بھی برآمد کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ پوچھ گچھ کے دوران اس نے دھماکہ خیز مادہ کے بارے میں بتایا اور پھر ایک کلو گرام آر ڈی ایکس برآمد کیا گیا۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔