بحرروم میں کشتی ڈوبنے سے پانچ سو پناہ گزینوں کی موت
اقوام متحدہ۔ اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی نے کہا ہے کہ لیبیا اور اٹلی کے درمیان بحرروم میں کشتی غرقاب ہونے سے پانچ سو سے زیادہ پناہ گزین کے جاں بحق ہونے کی خبر ہے۔
- UNI
- Last Updated: Apr 21, 2016 01:10 PM IST

فائل فوٹو
اقوام متحدہ۔ اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی نے کہا ہے کہ لیبیا اور اٹلی کے درمیان بحرروم میں کشتی غرقاب ہونے سے پانچ سو سے زیادہ پناہ گزین کے جاں بحق ہونے کی خبر ہے۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین نے کہا ہے کہ بحرروم میں ایک چھوٹے جہاز سے بحفاظت بچائے گئے مہاجرین نے بتایا ہے کہ پناہ گزینوں کے ایک جہاز کا ملبہ نظر آیا ہے جس میں تقریباً پانچ سو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اگر اس واقعہ کی تصدیق ہوجاتی ہے تو پچھلے ایک سال کے دوران پناہ گزینو ں کے تعلق سے یہ سب سے بڑا اور سب سے بھیانک حادثہ ہوگا۔
کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بحفاظت بچائے گئے صومالیہ سوڈان ، اتھوپیا اور مصر کے 41 افراد کےمطابق ان لوگوں نے بحرروم میں ایک بڑے جہاز کو ڈوبتے ہوئے دیکھا جس میں اندازاً پانچ سو کے قریب لوگ سوار تھے۔ اٹلی کے مطابق اس سال اب تک 25 ہزار پناہ گزین شمالی افریقہ سے اٹلی پہنچے ہیں۔ یو این ایچ سی آر نے کہا ہے کہ اس سال ایک لاکھ 79 ہزار پناہ گزین بحرروم پار کرکے یوروپ پہنچے ہیں اور ان میں سے 761 مارے گئے ہیں یا لاپتہ ہوگئے ہیں۔