உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    افغانستان کے55 سکھ اورہندومہاجرین کی دہلی آمد، ماہانہ اخراجات اورانشورنس کی فراہمی کااعلان

    تصویر: وکرم جیت سنگھ ساہنے

    تصویر: وکرم جیت سنگھ ساہنے

    Sikh, Hindu refugees from Afghanistan: شرومنی گرودوارہ پربندک کمیٹی (SGPC) امرتسر کی طرف سے ایک خصوصی پرواز کا اہتمام کیا گیا تھا، جو آج شام پہنچا۔ وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق ہم افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی اور بحالی کو مربوط کر رہے ہیں

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, IndiaAfghanistanAfghanistan
    • Share this:
      Sikh, Hindu refugees from Afghanistan: افغانستان کے 55 سکھ اور ہندو شہریوں کی آخری کھیپ اتوار کو نئی دہلی پہنچی۔ راجیہ سبھا کے رکن وکرم جیت سنگھ ساہنے نے تمام خاندانوں کا استقبال کیا اور اس دوران کہا کہ یہ ہندوستان اور افغان حکومتوں کی مشترکہ کوششوں سے ممکن ہوا۔ وزارت خارجہ نے اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے افغانستان کے شہریوں کو ای ویزے جاری کیے تھے، جو طالبان کی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے مسلسل زندگی کے خطرے میں تھے۔

      شرومنی گرودوارہ پربندک کمیٹی (SGPC) امرتسر کی طرف سے ایک خصوصی پرواز کا اہتمام کیا گیا تھا، جو آج شام پہنچا۔ وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق ہم افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی اور بحالی کو مربوط کر رہے ہیں اور ان خاندانوں کو کرائے پر مفت رہائش فراہم کر کے ان کے گھر کے ماہانہ اخراجات، انہیں ہنر، طبی انشورنس اور ان کے نوجوانوں کو تعلیم دے کر ان کی مدد جاری رکھیں گے۔

      انھوں نے کہا کہ وہ پہلے ہی ایک پروگرام ’میرا خاندان، میری ذمہ داری‘ چلا رہے ہیں جس کے تحت دہلی میں 543 افغان سکھ اور ہندو خاندانوں کو تمام سہولیات فراہم کر کے دوبارہ آباد کیا جا رہا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں: 


      ان پناہ گزینوں کے استقبال کے لیے مغربی دہلی کے ارجن نگر کے ایک گوردوارے میں ایک اجتماع کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ان مہاجرین نے شرکت کی۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: