ہوم » نیوز » عالمی منظر

چین کے اس خواب کو امریکہ نے کیا چکناچور! بنایا یہ خفیہ پلان

کوروناوائرس پر جانکاری چھپانے کے سبب امریکہ سمیت کئی ملک چین سے ناراض ہیں۔ چین اگلے دس سالوں میں 5G اور 6G ٹکنالوجی سے پوری دنیا میں اپنی بادشاہت قائم کرنا چاہتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ چین کے صدر شی جنپنگ کا خواب ہے لیکن امریکہ نے ان کے اس خواب کو چکناچور کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ چین کی جارحانہ توسیع پسندانہ پالیسی کی وجہ سے پوری دنیا میں چین کے خلاف سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

  • Share this:
چین کے اس خواب کو امریکہ نے کیا چکناچور! بنایا یہ خفیہ پلان
کوروناوائرس پر جانکاری چھپانے کے سبب امریکہ سمیت کئی ملک چین سے ناراض ہیں۔

کوروناوائرس پر جانکاری چھپانے کے سبب امریکہ سمیت کئی ملک چین سے ناراض ہیں۔ چین اگلے دس سالوں میں 5G اور 6G ٹکنالوجی سے پوری دنیا میں اپنی بادشاہت قائم کرنا چاہتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ چین کے صدر شی جنپنگ کا خواب ہے لیکن امریکہ نے ان کے اس خواب کو چکناچور کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ چین کی جارحانہ توسیع پسندانہ پالیسی کی وجہ سے پوری دنیا میں چین کے خلاف سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔


مہاراشٹر ٹائمز میں چھپی ایک خبر کے مطابق ، امریکہ اور اس کے دوست ممالک نے چین کو سیمی کنڈکٹر کے لئے لگنے والا خام مال دینے سے انکار کردیا ہے۔ چین نے 5 جی ٹکنالوجی پر اپنی گرفت برقرار رکھی ہے۔ اس کے باوجود وہ جدید ترین سیمی کنڈکٹر کے لئے امریکہ پر منحصر رہتا ہے۔ پچھلے کچھ سالوں سے چین سیمی کنڈکٹر  بنانا چاہتا ہے لیکن اسے اب تک کامیابی نہیں مل سکی۔ وہیں میڈ ان چائناسیمی کنڈکٹر میں بہت سی تکنیکی خرابیاں ہیں جس کی وجہ سے اسے دوسرے ممالک پر منحصر ہونا پڑتا ہے۔


برطانیہ کے ٹیلی گراف نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس چپ کے بغیر اور اس سے وابستہ ذرائع کے بغیر چین 5 جی ٹکنالوجی میں دنیا میں اپنا تسلط قائم نہیں کرسکتا ہے۔ صرف یہی نہیں وہ ٹیلی کام ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلیجینس شعبے میں بھی آگے نہیں رہ پائے گا۔ اس طرح ، 2030 تک، چین اور انٹرنیٹ اور اس سے وابستہ ٹیکنالوجی پر کنٹرول قائم کرنے کا خواب ادھورا رہ جائے گا۔


یہ بھی پڑھیں: مصر میں کوروناوائرس ویکسین لگوانے کے نام پر بیہوش کرکے باپ نے بیٹیوں کے اعضائے مخصوصہ کٹوائے، متاثرہ لڑکیوں نے بتایا درد

امریکہ نے گذشتہ ماہ چین کو اس ضمن میں ایک جھٹکا دیا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی چپ بنانے والی کمپنی تائیوان کے ٹی ایس ایم سی نے چین کی ہواوے کمپنی سے آرڈر لینا بند کردیا ہے جس کی وجہ سے ہواوے کمپنی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔

تائیوان کی اس کمپنی کے پاس ہواوے کی طرف سے بڑے آرڈرآتے ہیں۔ ہواوے دنیا کی سب سے بڑی ٹیلی کام سامان تیار کرنے والی اور اسمارٹ فون بنانے والی دوسری سب سے بڑی کمپنی ہے۔ ہواوے چپ کے لئے مکمل طور پر تائیوان پرمنحصر ہے۔
First published: Jun 06, 2020 05:14 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading