بھیک مانگنے والی اس خاتون کے اکاونٹ میں تھے اتنے پیسے کہ جب نکالنے گئی تو خالی ہوگیا بینک ، جان کر اڑ جائیں گے ہوش

لبنان کی اس خاتون کے بینک اکاونٹ میں 6.38 کروڑ روپے ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، جس کے بعد سے پوری دنیا میں یہ خاتون موضوع بحث بن گئی ہے ۔

Oct 07, 2019 06:41 PM IST | Updated on: Oct 07, 2019 07:15 PM IST
بھیک مانگنے والی اس خاتون کے اکاونٹ میں تھے اتنے پیسے کہ جب نکالنے گئی تو خالی ہوگیا بینک ، جان کر اڑ جائیں گے ہوش

بھیک مانگنے والی اس خاتون کے اکاونٹ میں تھے اتنے پیسے کہ جب نکالنے گئی تو خالی ہوگیا بینک

عام زندگی میں آپ جن بھکاریوں کو دیکھتے ہیں ، شاید ہی ان میں سے کسی کا بینک اکاونٹ ہو ۔ کبھی انہیں روٹی نصیب ہوتی ہے تو کبھی نہیں ۔ کبھی انہیں لوگوں کا دیا باسی کھانا کھا کر ہی زندگی گزارنی پڑتی ہے ۔ لیکن لبنان کی جس بھیک مانگنے والی خاتون کی کہانی دنیا کے سامنے آئی ہے ، وہ ایسی غریب اور لاچار نہیں ہے ۔ لبنان میں بھیک مانگنے والی اس خاتون کے بینک اکاونٹ سے اتنا پیسہ نکلا ہے کہ بینک میں پیسے ہی کم پڑ گئے ۔

گلف نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق لبنان کی اس خاتون کے بینک اکاونٹ میں 6.38 کروڑ روپے ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، جس کے بعد سے پوری دنیا میں یہ خاتون موضوع بحث بن گئی ہے ۔ بڑے دلچسپ طریقہ سے اس خاتون کے بھیک مانگنے کی بات کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔

Loading...

وفا محمد نام کی یہ خاتون لبنان کے سیدون شہر میں ایک مشہور اسپتال کے سامنے بھیک مانگا کرتی تھی ۔ میڈیا میں آئی رپورٹس سے پتہ چلا ہے کہ گزشتہ دس سالوں سے وہ ایک ہی جگہ پر بھیک مانگ رہی تھی ۔ اس دوران لوگ اس کو پیسے دیدیا کرتے تھے ، کوئی نہیں جانتا تھا کہ خاتون کے پاس پہلے سے ہی کروڑوں روپے ہیں۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفا محمد نام کی یہ خاتون اپنے پیسے کو اپنے بینک جمال ٹرسٹ بینک سے دوسرے بینک میں ٹرانسفر کرنے کیلئے پہنچی تھی ، لیکن ٹرانسفر کی جانی والی رقم اتنی زیادہ تھی کہ بینک کے سامنے ٹرانسفر کیلئے کیش کی قلت ہوگئی ، جس کے بعد خاتون کے دو چیک سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگے ۔ پہلے یہ بات لبنان میں وائرل ہوئی اور اب پوری دنیا میں پھیل گئی ہے ۔

ان دونوں ہی چیک پر 30 ستمبر 2019 کی تاریخ ہے ۔ ان چیک کے وائرل ہونے کے بعد ہی خاتون کی شناخت کا انکشاف ہوا ۔ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہونے کے بعد جب خاتون سے پوچھا گیا کہ اس نے اتنے پیسے کیسے جمع کئے تو اس نے بھی یہی کہا کہ یہ پیسے اس نے بھیک مانگ کر جمع کئے تھے ۔

Loading...