ہوم » نیوز » عالمی منظر

افغانستان میں خود کش حملہ ، 6 افراد ہلاک ، 30 زخمی

افغانستان میں ایک پولیس ہیڈ کوارٹرمیں آج ایک خود کش کار بم دھماکے میں کم از کم چھ لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ 30افراد زخمی ہوگئے۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 17, 2017 03:14 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
افغانستان میں خود کش حملہ ، 6 افراد ہلاک ، 30 زخمی
افغانستان طالبان ۔ فائل فوٹو

کابل: افغانستان میں ایک پولیس ہیڈ کوارٹرمیں آج ایک خود کش کار بم دھماکے میں کم از کم چھ لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ 30افراد زخمی ہوگئے۔ وزارت دفاع نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ حملہ کے بعد مڈبھیڑ میں کم سے کم دو حملہ آور بھی مارے گئے۔خبریں لکھے جانے تک مڈبھیڑ جاری تھی۔مرنے والوں میں عام آدمی کے ساتھ سیکورٹی کے جوان دونوں شامل ہیں۔

طالبان نے حملہ کی ذمہ داری لیتے ہوئے کہا ہےکہ اس نے پکتیہ صوبہ کی راجدھانی گاردیز میں ہیڈ کوارٹر سے متصل ٹریننگ سینٹر کو نشانہ بناکر اس حملہ کو انجام دیا ہے۔ عوامی صحت کے ڈائرکٹر ہدایت اللہ حمیدی نے بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے۔ایمرجنسی ایکشن یونٹ نے علاقہ کی گھیرا بندی کردی ہے اور سیکورٹی دستوں اور شدت پسندوں کے ساتھ مڈبھیڑ جاری ہے۔

First published: Oct 17, 2017 03:14 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading