ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکہ : نیوجرسی میں اسٹور کے باہر تابڑتوڑ فائرنگ ، پولیس اہلکار سمیت چھ کی موت

امریکہ کی ریاست نیوجرسی میں فائرنگ سے دو مشتبہ افراد سمیت 6 لوگوں کی موت ہوگئی۔

  • Share this:
امریکہ : نیوجرسی میں اسٹور کے باہر تابڑتوڑ فائرنگ ، پولیس اہلکار سمیت چھ کی موت
امریکہ کی ریاست نیوجرسی میں فائرنگ۔ تصویر : نیوز 18 ہندی ڈاٹ کام ۔

امریکہ کی ریاست نیوجرسی میں فائرنگ سے دو مشتبہ افراد سمیت 6 لوگوں کی موت ہوگئی۔ سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں 2 حملہ آور بھی مارے گئے۔ این بی سی نیویارک کے مطابق پولیس اہلکارایک قتل کی تفتیش کے سلسلہ میں دو افراد سے پوچھ گچھ کے لئے پہنچے اسی دوران انہوں نے پولیس اہلکار کے سر میں گولی ماری دی اور فرار ہوگئے۔ بعدازاں حملہ آور گاڑی میں فرار ہونے کے بعد ایک دکان میں داخل ہوگئے، جہاں سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے دونوں ہلاک ہوئے۔


فائرنگ کے تبادلے میں 4 شہری بھی مارے گئے۔ حکام کے مطابق واقعہ دہشت گردی کا نہیں ہے۔ فی الحال فائرنگ کی تفتیش کی جارہی ہے۔



جرسی سٹی پولیس سربراہ مائیک کیلی کے مطابق کافی دیر تک فائرنگ جاری رہی ۔ بتایا جارہا ہے کہ ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک جرسی سٹی کے گرین ول میں گولیوں کی تیز آوازیں سنائی دے رہی تھیں ۔ افسران کا کہنا تھا کہ شوٹنگ تقریبا 12.30 بجے ( مقامی وقت ) شروع ہوئی تھی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بییو اور مارٹن لوتھر کنگ روڈ کے پاس دوپہر کے وقت ہوئے اس شوٹ آوٹ کے بعد علاقوں میں الرٹ جاری کیا گیا تھا ۔

میئر اسٹیون فلوپ نے ایک بیان میں کہا کہ اس افسوسناک واقعہ کیلئے ہمیں کافی دکھ ہے ۔ ایک ترجمان نے کہا کہ حملے کے دوران سیکریڈ ہارٹ کیتھولک اسکول سمیت بارہ پبلک اسکولوں کو لاک ڈاون پر رکھا گیا تھا ، لیکن وہاں کے طلبہ کو کسی طرح کا کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے ۔
First published: Dec 11, 2019 10:48 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading