افغانستان:دارالحکومت کابل میں شادی کی تقریب میں دھماکہ، 63 ہلاک، 182 سے زائد زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شادی کی ایک تقریب میں طاقتور دھماکے میں ہفتہ کی شب کم از کم 63 افراد کی موت ہوگئی اور 182 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

Aug 18, 2019 10:12 AM IST | Updated on: Aug 18, 2019 10:15 AM IST
افغانستان:دارالحکومت کابل میں شادی کی تقریب میں دھماکہ، 63 ہلاک، 182 سے زائد زخمی

افغانستان:دارالحکومت کابل میں شادی کی تقریب میں دھماکہ، 63 ہلاک، 182 سے زائد زخمی۔(تصویر:رائٹرز)۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شادی کی ایک تقریب میں طاقتور دھماکے میں ہفتہ کی شب کم از کم 63 افراد کی موت ہوگئی اور 182 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔افغانستان کے وزارت داخلہ نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کابل کے مغربی حصے میں استقبالیہ تقریب کے دوران دھماکہ ہوا، لیکن اس واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں صاف طور پر کچھ نہیں کہا۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمي نے ’ٹولو نیوز‘ کو بتایا کہ کابل کے پی ڈی 6 واقع’ شہردبئی ویڈنگ ہال‘ میں ہفتہ کی رات تقریبا 22:40 بجے یہ دھماکہ ہوا۔انہوں نے کہا’’ہلا ک شدگان اور زخمیوں کو پولیس اور ایمبولینس کی ٹیم نے اسپتال پہنچایا دیا ہے۔ یہ دھماکہ کس طرح کا تھا اس کے بارے میں بعد میں معلومات دی جائے گی‘‘۔اس واقعہ کے وقت دو منزلہ ’ویڈنگ ہال‘ میں اسٹیج کے قریب بہت سے لوگ جمع تھے۔

Loading...

افغانستان:دارالحکومت کابل میں شادی کی تقریب میں دھماکہ، 63 ہلاک، 182 سے زائد زخمی۔(تصویر:رائٹرز)۔ افغانستان:دارالحکومت کابل میں شادی کی تقریب میں دھماکہ، 63 ہلاک، 182 سے زائد زخمی۔(تصویر:رائٹرز)۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے کے وقت ہال پوری طرح لوگوں سے بھرا ہوا تھا۔ سیکورٹی فورسز نے احتیاطی طورپرپورے علاقے کا محاصرہ کر دیا ہے۔ ابھی تک کسی بھی گروپ یا شخص نے اس حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔ ترجمان افغان وزارت داخلہ کے مطابق دھماکہ مغربی کابل میں ہزارہ کمیونٹی کے علاقے میں ہوا۔افغان حکام نے ابتدائی طور پر 6 افراد کے ہلاک اور 20 زخمی ہونے کا بتایا تھا تاہم اب حکام نے متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی ذمے داری کسی نے قبول نہیں کی۔واضح رہے کہ شادی کی تقریب میں ایک ہزار سے زائد افراد مدعو تھے۔

افغانستان:دارالحکومت کابل میں شادی کی تقریب میں دھماکہ، 63 ہلاک، 182 سے زائد زخمی۔(تصویر:رائٹرز)۔ افغانستان:دارالحکومت کابل میں شادی کی تقریب میں دھماکہ، 63 ہلاک، 182 سے زائد زخمی۔(تصویر:رائٹرز)۔

Loading...