உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شام کے الباب شہر کے پاس اسلامک اسٹیٹ کے 68 دہشت گرد ہلاک

    فائل فوٹو

    ترک فوج کی حمایت سے شامی باغیوں نے کل رات طیاروں سے حملہ کرکے شمالی شام میں اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے 68 دہشت گردوں کو مار گرایا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      انقرہ: ترک فوج کی حمایت سے شامی باغیوں نے کل رات طیاروں سے حملہ کرکے شمالی شام میں اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے 68 دہشت گردوں کو مار گرایا۔ یہ اطلاع آج ترک فوج نے دی۔ الباب قصبے کے ارد گرد گھمسان ​​لڑائی جاری ہے۔ اسلامک اسٹیٹ (داعش)کے 68 دہشت گرد الباب کے قریب جمعہ کی رات سے ہونے والی جنگ میں ہلاک ہوگئے۔
      اس دوران اسلامک اسٹیٹ کے 141 ٹھکانوں پر حملے کئے گئے۔ اس حملے میں دہشت گرد تنظیم کا ایک فوجی ٹھکانہ تباہ ہو گیا۔ جنگ میں دو باغی جنگجو بھی مارے گئے اور ایک زخمی ہو گیا۔
      ترکی کی وزارت دفاع نے بتایا کے الباب کے اسپتال کے نزدیک دہشت گردوں کا ایک کمان سیکٹر بھی تباہ ہوگیاہے۔
      First published: