ہوم » نیوز » عالمی منظر

افغانستان میں کار بم حملے میں سات افراد ہلاک، 40 سے زیادہ زخمی

افغانستان کے مشرقی صوبے غزنی میں افغان قومی سلامتی ہیڈکوارٹر کی خصوصی اکائی کی عمارت کے پاس خود کش حملہ آور نے کار بم حملہ کیا جس میں کم سے کم سات لوگوں کی موت ہو گئی اور 40 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔

  • UNI
  • Last Updated: May 18, 2020 02:58 PM IST
  • Share this:
افغانستان میں کار بم حملے میں سات افراد ہلاک، 40 سے زیادہ زخمی
افغانستان میں کار بم حملے میں سات ہلاک،40 سے زیادہ زخمی

کابل۔ افغانستان کے مشرقی صوبے غزنی میں افغان قومی سلامتی ہیڈکوارٹر (این ڈی ایس) کی خصوصی اکائی کی عمارت کے پاس خود کش حملہ آور نے کار بم حملہ کیا جس میں کم سے کم سات لوگوں کی موت ہو گئی اور 40 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ میڈیا نے پیر کو صحت افسروں کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ ٹوٹو نیوز کے مطابق آج صبح یہ خودکش حملہ ہوا اور جن میں سے زیادہ تر متاثرین این ڈی ایس کے ملازم ہیں۔ افغانستان کے وزیر داخلہ نے غزنی دھماکے کی تصدیق کی ہے لیکن دیگر کوئی اطلاع مہیا کرانے سے انکار کردیا۔


افغانستان کے وزیر داخلہ نے غزنی دھماکے کی تصدیق کی ہے لیکن دیگر کوئی اطلاع مہیا کرانے سے انکار کردیا۔


وزارت نے کہا،’’بد قسمتی سے دہشت گردوں نے ایک بار پھر غزنی میں ایک مذہبی مرکز پر حملہ کیا ۔‘‘انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ طالبان شدت پسندوں سمیت کسی بھی گروپ نے حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔ یہ حملہ کابل حکومت اور طالبان کی قیادت والے شدت پسند گروپ کے درمیان بڑھتے تشدد کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کابل میں مئی کے شروعات میں میٹرنٹی وارڈ میں ہوئے دو حملوں کے بعد اپنی فوج کو جارحانہ رخ اختیار کرنے کی ہدایت دی تھی۔

First published: May 18, 2020 02:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading