شام کے مشرقی علاقے میں منگل کو امریکی قیادت والے سلامتی فورس کے ہوائی حملوں میں 70 عام شہری ہلاک ہو گئے اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔ ہوائی حملے مشرقی علاقے میں واقع دیر الزور میں بے گھر لوگوں کے کیمپوں کو نشانہ بنا کرکئے گئے تھے۔
امریکی حامی شامی ڈیموکریٹک فورس (ایس ڈی ایف) کے میڈیا دفتر کے سربراہ مصطفی کے مطابق مشرقی شام کے مشرقی فرات علاقے میں آئی ایس کے خلاف حملوں کے آخری مرحلے پر مہم شروع کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دیر الزور کے مشرق دیہات علاقے کے بغوز شہر سے 20000 سے زیادہ عام شہریوں کو نکالے جانے کے بعد ایس ڈی ایف نے مشرقی فرات علاقے میں آئی ایس کے قبضے والے علاقوں میں سنیچر کی رات ہوائی حملے شروع کئے تھے۔ اس مہم میں امریکی فوج بھی ایس ڈی ای کے ساتھ مل کر آئی ایس کے قبضے والے علاقے خالی کرانے کی مہم میں مصروف ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔