شمالی اٹلی کے ایمیلیا-روماگنا علاقے میں آئے تباہ کن سیلاب نے آٹھ لوگوں کی جان لے لی ہے۔ بھاری بارش کے بعد سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے اور لوگوں کو اپنے گھروں کی چھتوں پر پناہ لینی پڑی ہے۔ بدھ کو الجزیرہ نے عہدیداروں کے حوالے سے یہ معلومات دی۔
ہزارں لوگوں کو کیا گیا ایئرلفٹ سیلاب سے متاڑہ علاقے سے ہزاروں لوگوں کو نکالا گیا ہے۔ سول پروٹیکشن منسٹر نیلو موسومیسی نے کہا کہ جتنی بارش سال بھر میں ہوتی ہے اس کی آدھی تو پچھلے 36 گھنٹوں میں ہی ہوگئی۔ اٹلی میں سال بھر میں عام طور پر 1000 ملی میٹر بارش ہوتی ہے۔ وہیں، 26 گھنٹوں میں 500 ملی میٹر بارش ہوگئی ہے۔ اس کی وجہ سے ندیاں خظرے کے نشان سے اوپر بہنے لگی ہیں، شہروں کی سڑکیں پانی سے بھر گئی ہیں اور ہزاروں ہیکٹیئر زرعی زمین سیلاب کی چپیٹ میں آگئی ہے۔
سیلاب کی وجہ سے کیچڑ والا پانی امولا کے جنوب میں، فینزا، سیسینا اور فورلی کی گلیوں سے ہوتے ہوئے کھڑی کاروں کی چھتوں پر بہہ گیا۔ کئی دکانیں بھی گندے پانی سے بھر گئیں اور لوگوں کو اپنے گھروں کی چھتوں پر پناہ لینا پڑی۔
Devastating floods in Italy claim lives and leave thousands homeless
Eight people have died and thousands have been evacuated from their homes after heavy storms wreaked havoc in the northern Italian region of Emilia-Romagna, causing severe flooding and landslides pic.twitter.com/5TOiaV7Til
موسومیسی کے مطابق 50,000 لوگوں کو بجلی تک رسائی نہیں ہے۔ وزیر اعظم جارجیا میلونی نے ٹویٹ کرکے متاثرہ افراد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت ضروری امداد کے ساتھ مداخلت کے لیے تیار ہے۔ حکومت نے اعلان کیا کہ ہنگامی خدمات کو بچاؤ کی کوششوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔