ہوم » نیوز » عالمی منظر

الاسکا میں 7.8 شدت کا بھیانک زلزلہ، سنامی کا الرٹ جاری

اس زلزلہ کے بعد مرکز کے آس پاس 300 کلومیٹر تک سنامی کا انتباہ جاری کر دیا گیا ہے۔

  • Share this:
الاسکا میں 7.8 شدت کا بھیانک زلزلہ، سنامی کا الرٹ جاری
علامتی تصویر

واشنگٹن۔ الاسکا جزیرے (Earthquake in Alaska) میں بدھ کو ریختر اسکیل پر  7.8 شدت کے زلزلے کے بھیانک جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ اس زلزلہ کے بعد مرکز کے آس پاس 300 کلومیٹر تک سنامی (Tsunami) کا انتباہ جاری کر دیا گیا ہے۔ یو ایس جیولاجیکل سروے کے مطابق، اس زلزلہ کا مرکز پیریولے سے 60 میل دور تھا جبکہ انکوریج سے 500 میل دور بتایا جا رہا ہے۔






بتا دیں کہ اس سے پہلے مارچ 1964 میں الاسکا کو 9.2 شدت کے زلزلے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یہ شمالی امریکہ میں اب تک کا مضبوط ترین ریکارڈ تھا۔ اس زلزلے اور سونامی میں  250 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

تفصیلی خبر کا انتظار ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jul 22, 2020 01:54 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading