ہوم » نیوز » عالمی منظر

میانمار میں تودے گرنے سے 80 افراد ہلاک، سیکڑوں لاپتہ

ینگون:میانمار کے شمالی صوبے کچن کے ہپکنت علاقے میں پنا کی کھدائی کے دوران تودے گرنے کے بعد اب تک تقریباً 80 لاشوں کو نکالا جاچکا ہے

  • UNI
  • Last Updated: Nov 22, 2015 05:06 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
میانمار میں تودے گرنے سے 80 افراد ہلاک، سیکڑوں لاپتہ
ینگون:میانمار کے شمالی صوبے کچن کے ہپکنت علاقے میں پنا کی کھدائی کے دوران تودے گرنے کے بعد اب تک تقریباً 80 لاشوں کو نکالا جاچکا ہے

ینگون:میانمار کے شمالی صوبے کچن کے ہپکنت علاقے میں پنا کی کھدائی کے دوران تودے گرنے کے بعد اب تک تقریباً 80 لاشوں کو نکالا جاچکا ہے جبکہ اب بھی سینکڑوں لوگ لاپتہ ہیں۔


ایک راحت کارکن نے بتایا کہ تودے گرنے کا یہ واقعہ آج صبح پیش آٰیا۔ اس علاقے میں دنیا کا سب سے بہترین پنا نکلتا ہے لیکن ملبے کا یہی ڈھیر لگادینے کی وجہ سے یہاں کان میں کام کرنا خطرے سے خالی نہیں ہے۔


علاقے کے فائربریگیڈ محکمے کے ایک عہدے دار نے بتایا کہ ہم نے اب تک 80 لاشیں نکالی ہیں اور لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری ہے۔ نام نہ بتائے جانے کی شرط پر ایک عہدے دار نے بتایا کہ یہ حادثہ صبح تقریباً تین بجے ٹرپل ون جیڈ کانکنی کے زیر کنٹرول ایک کان کے قریب ہوا۔


ایک مقامی نمائندے اور راحت کارکنوں نے بھی مرنے والوں کی تعداد کی توثیق کی ہے۔ ملک کی سرکاری خبررساں ایجنسی گلوبل نیو لائٹ کے مطابق جس وقت یہ واقعہ پیش آٰیا زیادہ تر مزدور جھونپڑیوں میں سو رہے تھے۔ ایک ریسرچ کے مطابق میانمار میں 2014 میں 31 ارب ڈالر کی مالیت کا پنا نکالا گیا تھا۔

First published: Nov 22, 2015 05:06 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading