உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Russia Ukraine War:حملے میں ماری گئی ماں کو 9 سال کی بچی نے لکھا خط-’آپ دنیا میں سب سے اچھی ماں‘

    متوفی ماں کو نو سالہ بچی کا لکھا خط ہوا وائرل۔ (تصویر: Anton Gerashchenko ٹوئٹر)

    متوفی ماں کو نو سالہ بچی کا لکھا خط ہوا وائرل۔ (تصویر: Anton Gerashchenko ٹوئٹر)

    بتادیں کہ 24 فروری کو روس نے یوکرین پر حملہ کیا تھا جس کے بعد سے یہ جنگ مسلسل جاری ہے۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اسے یوکرین کو غیر عسکری طور پر ختم کرنے کے لیے ایک خصوصی فوجی آپریشن قرار دیا۔ اس حملے پر روس پر کڑی تنقید کی گئی۔

    • Share this:
      کیو: Russia Ukraine War:اپنی متوفی ماں کے نام ایک خط میں، نو سالہ یوکرائنی لڑکی نے صحت یاب ہونے کا وعدہ کیا ہے تاکہ وہ جنت میں اس سے مل سکے۔ یوکرین کے شہر بوروڈینکا کی رہائشی گیلیا نے یہ خط روسی حملے میں اپنی والدہ کی ہلاکت کے بعد لکھا تھا۔ اس خط کی تصویر یوکرین کے وزیر داخلہ کے مشیر اینتون گیراشینکو نے ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔

      گیراشینکو نے ٹویٹ کو کیپشن دیا، ’یہاں 9 سالہ لڑکی کا اپنی ماں کو خط ہے جو #Borodyanka میں مر گئی تھی۔‘ ’ماں! آپ پوری دنیا کی بہترین ماں ہیں۔ میں آپ کو کبھی نہیں بھولوں گی۔ جنت میں خوش رہو۔ میں ایک اچھا انسان بننے کی پوری کوشش کروں گی اور جنت میں بھی جاؤں گی۔ جنت میں ملیں گی! گیلیاxx۔‘

      یہ بھی پڑھیں:
      یوکرین کو ملے گا نیا سہارا: EUچیف بوچا پہنچی، کہا-یوروپی یونین میں کیو کاانتظارجلدہوگا ختم


      دی سن کی ایک رپورٹ کے مطابق، لڑکی نے خط میں ’اپنی زندگی کے بہترین نو سال‘ کے لیے اپنی ماں کا شکریہ ادا کیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس خط نے کئی صارفین کی آنکھیں نم کر دیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ’دادا‘نہیں پارٹنرکی طرح بات۔۔۔روس-یوکرین جنگ کے درمیان مودی-بائیڈن Meetingکے کیا ہیں معنی؟

      آپ کو بتادیں کہ 24 فروری کو روس نے یوکرین پر حملہ کیا تھا جس کے بعد سے یہ جنگ مسلسل جاری ہے۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اسے یوکرین کو غیر عسکری طور پر ختم کرنے کے لیے ایک خصوصی فوجی آپریشن قرار دیا۔ اس حملے پر روس پر کڑی تنقید کی گئی۔ مغرب نے روس پر بہت سی پابندیاں لگائیں لیکن یہ جنگ اب بھی جاری ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: