உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دوست کے جوان بیٹے سے بوڑھی عورت نے کرلی شادی، ہنی مون پر رومانس شروع کرتے ہی ہوا حادثہ

    دوست کے جوان بیٹے سے بوڑھی عورت نے کرلی شادی، ہنی مون پر رومانس شروع کرتے ہی ہوا حادثہ

    دوست کے جوان بیٹے سے بوڑھی عورت نے کرلی شادی، ہنی مون پر رومانس شروع کرتے ہی ہوا حادثہ

    آپ نے آج تک کئی طرح کی پیار کی کہانیوں (Weird Couple) کے بارے میں پڑھا اور سنا ہوگا، لیکن جس لو اسٹوری (Love Story) کے بارے میں آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں، اسے جاننے کے بعد آپ حیران رہ جائیں گے۔

    • Share this:
      پیار ایک ایسا رشتہ ہے، جسے دنیا کے سب سے خوبصورت احساس کے لئے جانا جاتا ہے۔ جب آپ کسی کے پیار میں پڑ جاتے ہیں،، تو صحیح اور غلط کچھ سمجھ نہیں آتا ہے۔ کئی انوکھی پیار کی کہانیاں (Love Story) آئے دن سرخیوں میں رہتی ہیں۔ گزشتہ دنوں ایک ایسی لو اسٹوری سامنے آئی، جس نے سب کو حیران کردیا۔ اس رشتے میں 91 سال کی ایک خاتون نے 23 سال کے لڑکے سے شادی (Weird Couple) کی، لیکن ہنی مون پر ایک ایسا حادثہ ہوا، جس کے انجام نے سبھی کو حیران کردیا۔

      جہاں عام طور پر جوڑے کے درمیان تین سے چار سال کا ایج گیپ صحیح مانا جاتا ہے، وہیں اس جوڑے کے درمیان 68 سال کا فرق تھا۔ ہم بات کر رہے ہیں ارجنٹینا میں رہنے والی 91 سال کی خاتون کے بارے میں۔ یہ خاتون اپنی دوست کے گھر رہتی تھی۔ خاتون کی دوست کے گھر میں اس کا 23 سال کا بیٹا بھی رہتا تھا۔ چونکہ خاتون کی دوست کی مالی حالت ٹھیک نہیں تھی، اس وجہ سے بزرگ خاتون اپنے پینشن سے دوست کی مدد کرتی تھی، لیکن اسی درمیان حالات ایسے بنے کہ 91 سال کی خاتون نے اپنی دوست کے بیٹے سے شادی کرلی۔

      جوڑے کی تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

      آپ کو بتادیں کہ یہ شادی پیار میں پڑ کر نہیں کی گئی تھی۔ اس شادی کے پیچھے پیسہ بہت بڑی وجہ تھی۔ دراصل، خاتون اپنی دوست کے بیٹے کی مدد موت کے بعد بھی کرنا چاہتی تھی۔ خاتون کو پنشن ملتی تھی، جس سے وہ اپنی دوست کے بیٹے کی پڑھائی مدد مدد کرتی تھی، لیکن موت کے بعد وہ ایسا نہیں کر پاتی۔ ایسے میں خاتون نے دماغ لگایا، اس نے اپنی دوست کے بیٹے کو شادی کے لئے پرپوز کیا۔ اگر دونوں شادی کرلیتے تو خاتون کے بعد لڑکے کو اس کی پنشن ملنے لگتی، جس سے اس کی مالی مدد ہوجاتی، لیکن یہاں معاملہ پورا الٹا پڑ گیا۔

      ہنی مون پر ہوگئی بیوی کی موت
      ہنی مون پر ہوگئی بیوی کی موت


      خاتون نے دوست کے بیٹے سے شادی کرلی۔ اس کے بعد دونوں ہنی مون پر گئے، لیکن وہاں حادثہ ہوگیا۔ ہنی مون پر ہی خاتون کی موت ہوگئی۔ جب لڑکے نے خاتون کی موت کے بعد پنشن پر کلیم کیا تو الٹا پنشن افسران نے اس پر دھوکہ دہی کا الزام لگا دیا۔ افسران نے لڑکے پر پنشن کے لئے شادی کرنے کا الزام لگاکر اسے جیل بھیجنے کی تیاری شروع کردی۔ لڑکے کو پنشن تو نہیں ملا، لیکن جیل جانے کی نوبت ضرور آگئی۔ حالانکہ بعد میں کافی کوششوں کے بعد لڑکے کو جیل سے بچایا جاسکا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: