ہوم » نیوز » عالمی منظر

افغانستان سے ’امریکی افواج کا 95 فیصد انخلا مکمل، افغان فوج کا 250 سے زائد طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

افغانستان میں امریکی سنٹرل کمانڈ کے مطابق افغانستان سے امریکی فوج کا 95 فیصد انخلا مکمل ہوچکا ہے۔ وہیں افغان وزارتِ دفاع نے جھڑپوں میں ڈھائی سو سے زائد طالبان ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 14, 2021 10:57 AM IST
  • Share this:
افغانستان سے ’امریکی افواج کا 95 فیصد انخلا مکمل، افغان فوج کا 250 سے زائد طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
افغانستان سے ’امریکی افواج کا 95 فیصد انخلا مکمل


واشنگٹن: افغانستان میں امریکی سنٹرل کمانڈ کے مطابق افغانستان سے امریکی فوج کا پچانوے فیصد انخلا مکمل ہوچکا ہے۔ 984 سی 17 طیاروں کے ذریعے ضروری سامان افغانستان سے نکال لیا گیا ہے۔ سات تنصیبات افغان وزارت دفاع کے حوالے کردی گئی ہیں۔ دوسری جانب افغان وزارتِ دفاع نےجھڑپوں میں ڈھائی سو سے زائد طالبان ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔



افغان وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ اب تک کی لڑائی میں دو لاکھ افراد بے گھر اور ساڑھے تین ہزار سے زائد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ افغانستان میں جاری لڑائی سے متعلق امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے ہتھیار ڈالنے والے 22 افغان کمانڈوز کو ہلاک کردیا۔ دوسری جانب افغان کمانڈوز کو ہلاک کرنے کی طالبان نے تردید کردی ہے۔ رپورٹس کے مطابق غزنی کے متعدد اضلاع میں افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، جس میں طرفین کے لوگوں کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔


افغان وزارتِ دفاع نےجھڑپوں میں ڈھائی سو سے زائد طالبان ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
افغان وزارتِ دفاع نےجھڑپوں میں ڈھائی سو سے زائد طالبان ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔


 کابل دھماکے میں 4 شہری ہلاک، 5 زخمیکابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل کے پولیس ڈسٹرکٹ اول میں منگل کے روز ہونے والے ایک دھماکے میں چار شہری ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ کابل پولیس کے ترجمان فردوس فرمان نے بتایا کہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق 2:50 بجے پی ڈی 1 کی میونڈ اسٹریٹ پر سر چوک کے علاقے میں ہوا۔ دھماکے کی تفصیلات کا پتہ نہیں چل سکا اور یہ بھی انکشاف نہیں کیا گیا کہ حملے کا نشانہ کون تھا۔ مسٹر فرمان نے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان سے امریکی اور نیٹو فوج کے انخلا کے بعد طالبان نے بڑے پیمانے پر پرتشدد سرگرمیاں انجام دینا شروع کردیا ہےں۔ تنظیم کا دعوی ہے کہ اس نے ملک کی 85 فیصد سے زیادہ اراضی پر قبضہ کرلیا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 14, 2021 10:54 AM IST