پاکستان طیارہ حادثہ میں 97 لوگ ہلاک، سامنے آیا آخری لمحوں کا دردناک ویڈیو
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے طیارہ میں سوار 99 مسافروں میں سے 97 افراد کی موت ہوگئی ہے۔
- UNI
- Last Updated: May 23, 2020 09:47 AM IST

پاکستان طیارہ حادثہ میں 97 لوگ ہلاک، سامنے آیا آخری لمحوں کا دردناک ویڈیو
اسلام آباد: پاکستان کے شہر کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب رہائشی علاقے میں جمعہ کی دوپہر لینڈنگ کرتے وقت ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس سے 97 لوگوں کی موت ہو گئی۔ اس طیارہ میں عملے کے ارکان سمیت 100 سے زیادہ مسافر سوار تھے۔ سندھ محکمہ صحت نے کہا کہ اب تک 97 لوگوں کے مارے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔ تاہم، یہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکا ہے کہ مرنے والے سھی طیارہ کے مسافر تھے یا علاقے کے باشندے بھی شامل ہیں جہاں یہ حادثہ پیش آیا ہے۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا لاہور سے کراچی آنے والا مسافر طیارہ اے 320 ایئربس جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے قریب رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا، جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 97 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا کہ واقعہ ماڈل کالونی کے علاقے جناح گارڈن میں پیش آیا، جہاں طیارہ رہائشی مکانات پر جاگرا جس میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی۔

کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس سے 97 لوگوں کی موت ہو گئی۔ آخری لمحوں کا دردناک ویڈیو سامنے آیا ہے۔
real cctv footage of karachi plane crash
22 may 2020#Plancrash pic.twitter.com/2WHGXB5fG6
— Muhammad Nauman (@InnoXent_NoMu09) May 22, 2020
PIA’s Lahore-Karachi flight PK-8303 crashed on a residential area near Karachi airport a short while ago. Fire fighters trying to control fire in an affected house👇🏼 🔥 ✈️ #planecrash #BREAKING pic.twitter.com/LEg1roPjol
— Danyal Gilani (@DanyalGilani) May 22, 2020
اسی دوران طیارےکے دونوں انجن جزوی طور پر بند ہوگئے، انجنوں سے کم طاقت ملنے کے سبب جہاز کی بلندی انتہائی کم ہوتی گئی اور کچھ ہی دیر میں جہاز اپنی بلندی برقرار نہ رکھ سکا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر پائلٹ نے ’مے ڈے ‘ کی کال بھی دے دی۔ رپورٹ کے مطابق طیارہ رن وے پر پہنچنے سے پہلے ہی آبادی والے علاقے میں مکانات سے ٹکرا گیا، جس وقت طیارہ مکانات کی بالائی منزل سے ٹکرایا اس وقت وہ گلائیڈ کر رہا تھا۔