ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکہ۔ایران کشیدگی کے درمیان ایران میں محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکے

امریکہ اور ایران کے درمیان کیشدگی کے درمیان ایران کے جنوب مغربی علاقے بوشہر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

  • Share this:
امریکہ۔ایران کشیدگی کے درمیان ایران میں محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکے
علامتی تصویر

امریکہ اور ایران کے درمیان کیشدگی کے درمیان ایران کے جنوب مغربی علاقے بوشہر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹراسکیل پراس زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ پچھلے دو گھنٹوں میں دو جھٹکے محسوس ہوئے ہیں۔ اس سے قبل 5.5 شدت کے زلزلے نے پورے ایران کو ہلا کررکھ دیا تھا۔ اس زلزلے میں کتنا نقصان ہواہے ، ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔




ایران کے لئے بدھ کی صبح بہت ہنگامہ خیزرہی۔ایک طرف بدھ کی صبح سویرے ایران نے عراق میں امریکی ایربیس پر میزائل داغے۔وہیں اسی دوران، ایران کے دارالحکومت ، تہران سے اڑان بھرنے کے فوراً بعد ہی یوکرئن کا مسافر بردار طیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔ اس طیارے میں کل 180 مسافر سوار تھے ، جن کی تلاش جاری ہے۔ اسی دوران ، یہاں بوشہر کے علاقے میں بدھ کے روز دو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ کہا جاتا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے اتنے زوردار تھے کہ عمارتیں ہلنے لگی۔
First published: Jan 08, 2020 11:16 AM IST