اپنا ضلع منتخب کریں۔

    خاتون نے جڑواں بچوں کو دیا جنم، لیکن باپ ہیں الگ۔ الگ، جانیں کیا ہے معاملہ

    علامتی تصویر: فوٹو گیٹی امیجیز

    علامتی تصویر: فوٹو گیٹی امیجیز

    رپورٹ کے مطابق، شوہر بچوں کو دیکھ کر حیران تھا۔ جڑواں بچے الگ۔ الگ نظر آ رہے تھے

    • Share this:
      چین کے زیامین میں ایک خاتون نے دو ایسے جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے جن کے باپ الگ الگ ہیں۔ ڈی این اے ٹیسٹ میں انکشاف ہوا کہ دونوں بچوں کے باپ الگ الگ ہیں۔ مرر میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق، معاملہ کا انکشاف 2018 میں اس وقت ہوا جب خاتون نے پیٹرنیٹی ٹیسٹ کرایا۔ ٹیسٹ کا مقصد جڑواں بچوں کا نام رسمی طور پر اندراج کرانا تھا۔ لیکن کپل اس وقت حیران رہ گیا جب انہیں پتہ چلا کہ ان میں سے ایک بچہ ہی ان کا ہے۔

      رپورٹ کے مطابق، شوہر بچوں کو دیکھ کر حیران تھا۔ جڑواں بچے الگ۔ الگ نظر آ رہے تھے۔ ایک بچہ کی ناک، آنکھیں اور چہرہ بالکل الگ تھا۔ یہاں تک کہ وہ ماں باپ کے بالکل برعکس نظر آ رہا تھا۔ اس بات کا انکشاف کرنے کے لئے ایک اسپتال میں پیٹرنیٹی ٹیسٹ کرایا گیا۔

      ابتدا میں بیوی تو اپنے ہی پارٹنر پر رزلٹ سے چھیڑچھاڑ کرنے کا الزام لگاتی رہی۔ لیکن کچھ دیر بعد ہی سچ سامنے آ گیا۔ جڑواں بچوں کی ماں نے انکشاف کیا کہ اس نے بے وفائی کی ہے۔ ماں نے بتایا کہ اس نے کسی اور شخص کے ساتھ بھی جنسی تعلق قائم کیا تھا۔ ایک ہی وقت میں دو باپ سے حاملہ ہونے کے اس معاملہ میں اسپتال کے ڈاکٹر زیگ کا کہنا ہے کہ اس خاتون نے شوہر سے حاملہ ہونے کے کچھ گھنٹوں بعد ہی دوسرے شخص سے تعلق قائم کیا۔ ڈاکٹر زیگ نے کہا کہ ’ یہ بہت اسپیشل کیس ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ خاتون نے دو شخص کے ساتھ تعلقات قائم کئے اور اس وقت کے بعد حاملہ ہو گئی۔ جس سے جڑواں بچوں نے جنم لیا‘‘۔
      First published: