پاکستان میں ایک فلائٹ میں کپل کے رومانس اور کسنگ (Kissing) سے کافی تنازعہ پیدا ہوگیا ہے۔ یہ واقعہ کراچی سے اسلام آباد (Islamabad) جا رہی فلیٹ -200 میں سامنے آئی ہے۔ ٹربیون کی رپورٹ کے مطابق چشمدید مسافروں کا دعوی ہے کہ طیارے کی چوتھی پنکتی میں بیٹھا ہوا ایک کپل اچانک کس کرنے لگا جس سے باقی مسافر غیر مطمئن ہو گئے۔ ان مسافروں نے اس کے بعد ایئر کرافٹ کے کیبن کرو سے شکایت کی۔ اس کے بعد وہاں ایک ایئر ہوسٹیس نے اس کپل کو پبلک پلیس میں صبر رکھنے کیلئے کہا لیکن کپل نے ایئر ہوسٹس کی بات کو نظر انداز کر دیا اور وہ ایک بار پھر کسنگ کرنے لگے۔ اس کے بعد ایئر ہوسٹس نے حالاتوں کو بھانپتے ہوئے کپل پر کمبل بھی ڈال دیا۔
ایئر ہوسٹس نے ایسا اس لئے کیا تھا تاکہ کم سے کم وہاں موجود مسافر جوڑے کی حرکتوں کے چلتے غیر مطمئن نہ محسوس کریں۔ ٹربیون کی رپورٹ کے مطابق جب اس معاملے میں کچھ مسافروں نے اس کپل کو عوامی شائستگی برتنے کیلئے کہا تو اس کپل نے اس غصے میں کہا کہ تم لوگ کون ہوتے ہو۔ ہمیں کچھ بھی کہنے والے؟ اس طیارے میں وکیل بلال فاروق علوی بھی موجود تھے۔ وہ اس معاملے میں کیبن کرو کے ایکشن نہ لینے پر ناراض آئے اور انہوں نے اس معاملے میں ایئر لائن اسٹاف اور کپل کی شکایت، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سامنے درج کرائی ہے۔ سول ایوی ایشن اس معاملے کی جانچ کر رہا ہے۔
بتادیں کہ اس سے پہلے تین سال پہلے بھی ایک نوجوان جوڑا کافی سرخیوں میں آیا تھا جب اسلام آباد سٹی سینٹر میں یہ جوڑا کار میں بیٹھ کر کسنگ رہا تھا۔ پولیس نے اس کے بعد جوڑے کو گرفتار کر لیا تھا۔ غور طلب ہے کہ عوامی ٖفحاشی کے کیس میں پاکستان میں تین مہینے کی سزا ہو سکتی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔