!نابالغ لڑکی نے بچے کو دیا جنم اورزمین میں زندہ دفنادیا، کتے نے بچائی جان

دراصل لڑکی نے صرف 15 سال کی عمر میں بچے کو جنم دیا تھا لیکن وہ یہ بات سب سے چھپانا چاہتی تھی۔

May 19, 2019 05:19 PM IST | Updated on: May 19, 2019 05:37 PM IST
!نابالغ لڑکی نے بچے کو دیا جنم اورزمین میں زندہ دفنادیا، کتے نے بچائی جان

علامتی تصویر

کتے کو انسان کا سب سے قریبی مانا جاتا ہے۔ ایسے کئی معاملے سامنے آئے ہیں جب کتوں نے انسان کی مدد کی ہے اور ان کی جان بچائی ہے۔ کچھ ایسا ہی معاملہ مغربی تھائی لینڈ میں سامنے آیا ہے۔ جب ایک کتے نے ایک نوزائیدہ کو اس کی ماں کے ذریعے زندہ دفنائے جانے کے بعد بچایا۔ دراصل لڑکی نے صرف 15 سال کی عمر میں بچے کو جنم دیا تھا لیکن وہ یہ بات سب سے چھپانا چاہتی تھی۔

بچے کو جہاں دفنایا گیا تھا کتا پنگ۔پنگ اس جگہ اپنے پنجوں سے مٹی کھود رہاتھا جس پر زمین کے مالک کو شک ہوا۔ اس پر اس نے دھیان دیا تو زمین سے باہر نوزائیدہ کے پاؤں نظر آئے۔ اس کے بعد مقامی لوگ بچے کو ڈاکٹر کے پاس لیکر گئے جہاں ڈاکٹر نے بچے کو پوری طرح صحت یاب بتایا۔

Loading...

پنگ پانگ کی مالک اوسا نیساکھا نے بتایا کہ ان کے کتے نے ایک کار سے ٹکرانے کے بعد اپنا ایک پاؤں ککھو دیا تھا تب سے وہ ایک پاؤں کا ہی استعمال کرپاتا ہے لیکن کتا بہت وفادار تھا اور ان کی ہر بات مانتاتھا۔

نوزائیدہ کی ماں پر بچے کو چھوڑنے اور اس کا غیر ارادتاً قتل کی کوشش کا الزام لگا ہے۔ چاؤم فوانگ پولیس اسٹیشن کے ایک افسر پنوت پٹکم نے بینکاک پوسٹ کو بتاہا کہ بچے کی ماں کو اس کے والدین اور ایک ماہر نفسیات کی دیکھ بھال میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نےبتایا کہ اسے اپنے کئے پر افسوس ہے۔ لڑکی کے والدین نے بچے کی پرورش کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

 

Loading...