تشدد سے متاثر سوڈان سے کچھ ہندوستانی محفوظ سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ حالانکہ ان کی صحیح تعداد ابھی پتہ نہیں چل پائی ہے۔ سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ اس نے سوڈان سے اپنے اور دوست ممالک کے کچھ شہریوں کو باہر نکالا ہے۔ ان میں کئی سفارتکار بھی شامل ہیں۔
بیان کے مطابق، سعودی عرب کے 91 جب کہ دوست ممالک کے 66 شہری محفوظ نکالے گئے ہیں۔ ان میں ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش، بلغاریہ، کویت، قطر، یو اے ای، مصر، تیونیسیا، فلپائن، کینیڈا اور برکینافاسو کے شہری ہیں۔ سعودی عرب ان سبھی کو ضروری سہولیات مہیا کرارہا ہے۔ سوڈان میں تشدد بھڑکانے کے بعد غیر ملکی شہریوں کی پہلی آفیشل انخلا بتائی جارہی ہے۔ ان سبھی کو لے کر ایک جہاز ہفتہ کو جدہ پہنچا۔ سعودی عرب نے وزیر خارجہ ایس جئے شنکر کی درخواست کے بعد ہندوستانی شہریوں کو نکالنے میں مدد کی۔ جئے شنکر نے منگل کو سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان السعود سے بات کرتے ہوئے ہندوستانی شہریوں کی انخلا کی درخواست کی تھی۔
سوڈان سے غیر ملکی شہریوں کی انخلا اب ممکن ہوپائے گی۔ دراصل، سوڈان پر کنٹرول کو لے کر سوڈان آرمڈ فورس (ایس اے ایف) اور ریپڈ سپورٹ فورس (آر ایس ایف) کے درمیان گزشتہ ایک ہفتے سے جھڑپیں جاری ہیں۔ اس درمیان، دونوں فریقین (فوج اور پیراملٹری فورس) نے اعلان کیا ہے کہ وہ غیر ملکی شہریوں کی انخلا کے لیے تیار ہیں۔
سوڈان کی فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے امریکہ، برطانیہ، فرانس اور چین سمیت کئی ممالک کے شہریوں اور سفارت کاروں کے انخلا میں مدد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سی این این کے مطابق، بیان میں کہا گیا ہے کہ آنے والے گھنٹوں میں انخلاء شروع ہو جائے گا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔