اسلام کے مقدس ترین مقام مسجد الحرام میں ایک فرانسیسی شخص نے خود کشی کر لی ہے۔ سعودی پولیس نے ایس پی اے نیوز ایجنسحی سے بات کرتے ہوئے کہا ’ غیر ملکی شہری نے جمعہ کی رات نو بج کر 20 منٹ پرمسجد الحرام کی چھت سےکود گیا، جس کی وجہ سے ان کی موت ہو گئی ہے‘‘۔ فرانس کے وزارت خارجہ نے بھی خود کشی کرنے والے شخص کے فرانسیسی شہری ہونے کی تصدیق کی ہے۔ تاہم اس شخص سے متعلق زیادہ معلومات حاصل نہیں ہو پائی ہے۔
خبروں کےمطابق لاش کو اسپتال لے جایا گیاہے جہاں اس کی شناخت کی جا رہی ہے۔ ترکی اور عرب ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ تیسری منزل سے کود کر خودکشی کرنے والا 26 سالہ شخص فرانسیسی شہری تھا اور اس نے اسلام قبول کیا تھا۔ قابل غور ہے کہ گذشتہ برس فروری میں ایک شخص نے مسجد الحرام میں خود سوزی کی کوشش کی تھی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔