உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ترکی: 85 سالہ شوہر رہتا تھا سوشل میڈیا پر سرگرم، بیوی کو ہوئی جلن تو کر دیا قتل

    گلف نیوز سے لی گئی تصویر

    گلف نیوز سے لی گئی تصویر

    تفصیلات کے مطابق اسماء نے اپنے شوہر پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر ایک دوسری خاتون کے ساتھ رابطہ رکھتا ہے

    • Share this:
      ترکی کے شہر استنبول میں ایک حیران کر دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جہاں 85 سال کے بزرگ نے اپنی 76 سالہ بیوی کا اسلئے قتل کر دیا کیوں کہ اس کی بیوی کو اپنے شوہر کی سوشل میڈیا پر سرگرمی پسند نہیں تھی۔ ترک اخبار حریت میں شائع خبر کے مطابق ملزم بلال کی اپنی بیوی اسماء کے ساتھ شادی 50 برس قبل ہوئی تھی۔ دونوں جرمنی میں رہتے تھے اور گزشتہ ہفتہ استنبول چھٹیاں منانے آئے تھے۔
      تفصیلات کے مطابق اسماء نے اپنے شوہر پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر ایک دوسری خاتون کے ساتھ رابطہ رکھتا ہے اور اسی بات پر دونوں کی لڑائی ہوئی اور اسما نے بلال سے گھر چھوڑنے کی بات کہی۔ بلال نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کی کوشش کی مگر ناکام رہا۔ اسے زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملزم بلال نے بتایا کہ حالیہ عرصے میں اُس کے اپنی بیوی کے ساتھ اختلافات بہت زیادہ بڑھ گئے تھے، جو بلال پر سوشل میڈیا کے ذریعے کسی دوسری خاتون کے ساتھ رابطہ رکھنے کا الزام عائد کرتی تھی۔

       

       
      First published: