ہوم » نیوز » عالمی منظر

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ایک فلسطینی شہری ہلاک

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع ایک بستی کے قریب ایک فلسطینی شہری کو مار گرایا۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 04, 2018 10:47 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ایک فلسطینی شہری ہلاک
فائل فوٹو

 اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع ایک بستی کے قریب ایک فلسطینی شہری کو مار گرایا۔ اسرائیلی فوج نے ایک مختصر بیان میں کہا،’’ہبرون کے مشرق میں كريات اربہ کے پاس فوجی چیک پوسٹ کے قریب پیر کو چاقو کے ساتھ ایک فلسطینی شہری گھسنے کی کوشش کر رہا تھا۔ سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے اس پر گولیاں چلائیں جس میں وہ مارا گیا‘‘۔


فلسطینی ہلا ل احمر ایمبولینس سروس نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ہبرون کے قریب اپنے شہری کی موت کی تصدیق کی لیکن کہا کہ اس کی کی کوئی اور تفصیل معلوم نہیں ہے۔ ہبرون کے ایک فلسطینی باشندے عبد الماوتی القاسمی نے بتایا کہ اس شخص کی گاڑی کو ایک اسرائیلی نے اچانک روک لیا اور اسے گولی مار دی۔ اس نے کہا کہ مارے گئے شخص کے پاس چاقو یا کوئی دوسری چیز نہیں تھی اور نہ ہی اس نے کسی اسرائیلی کو چوٹ پہنچانے کی کوشش کی تھی۔


مغربی کنارے میں گذشتہ جولائی کے بعد اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے کسی فلسطینی کا یہ پہلا قتل ہے۔ اسرائیلی فوج نے جولائی میں ایک فلسطینی حملہ آور کو بھی مار گرایا تھا جس نے عدم میں واقع اسرائیلی بستی میں گھس کر تین لوگوں پر چاقو سے حملہ کرکے زخمی کر دیا تھا جن میں سے ایک کی بعد میں موت ہو گئی تھی۔


First published: Sep 04, 2018 10:47 AM IST