ہوم » نیوز » عالمی منظر

اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے کے جنین شہر میں فائرنگ سے فلسطینی جاں بحق

رملہ۔ فلسطین میں مغربی کنارے کے جنین شہر میں اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کی جس میں کم از کم ایک فلسطینی شخص کی موت ہو گئی۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 18, 2018 11:08 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے کے جنین شہر میں فائرنگ سے فلسطینی جاں بحق
علامتی تصویر

رملہ۔ فلسطین میں مغربی کنارے کے جنین شہر میں اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کی جس میں کم از کم ایک فلسطینی شخص کی موت ہو گئی۔ فلسطین کے صحت حکام اور مقامی لوگوں نے آج اس بات کی جانکاری دی۔ اسرائیلی حکام نے اس واقعہ کے سلسلے میں کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔ جنین شہر کے مقامی لوگوں نے بتایا کہ فائرنگ کی آواز جمعرات کی صبح تک سنی گئی۔


فلسطینی وزارت صحت کے ایک افسر نے بتایا کہ اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں مارے گئے شخص کی شناخت حماس کے احمد جرار کے طور پر کی گئی ہے۔ احمد جرار سال 2002 میں مارے گئے حماس کے ٹاپ کمانڈر نصیر جرار کے صاحبزادے ہیں۔


First published: Jan 18, 2018 11:08 AM IST