پاکستان میں صحافی آکاش رام کا اغوا، والدہ کا رو۔رو کر برا حال، بولیں میرا بیٹا ہندو ہے لیکن ہے تو پاکستانی۔۔۔

Youtube Video

آکاش رام کی ماں نے روتے ہوئے گہار لگائی اور کہا، 'میرا بیٹا بے قصور ہے۔ آکاش نے پاکستان کے لیے بہت کچھ کیا ہے۔ اس نے غریبوں کی مدد کی ہے۔ پھر اس کا کیا قصور تھا؟ میں صرف اپنے بیٹے کو دوبارہ دیکھنا چاہتی ہوں۔ میں صرف اس کی واپسی چاہتی ہوں، اور کچھ نہیں۔ اللہ کا واسطہ ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Pakistan
  • Share this:
    اسلام آباد: پاکستان کے مشہور ٹی وی چینل بول نیوز کے مارکیٹنگ ہیڈ آکاش رام کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ آکاش رام کو منگل کو ان کے گھر کے باہر سے اغوا کیا گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے انکشاف ہوا ہے کہ آکاش رام کو سلور رنگ کی گاڑی میں اغوا کیا گیا ہے۔ اغوا کار آکاش رام کے سکیورٹی گارڈ کو بھی ساتھ لے گئے ہیں۔ اس دوران وہاں نصب سی سی ٹی وی کیمرے بھی توڑ دئے گئے۔ آکاش رام کے اغوا کی خبر ملنے کے بعد ان کی ماں کی حالت بہت خراب ہے۔ وہ بار بار کہہ رہی ہے کہ میرا بیٹا ہندو ہے لیکن ہے تو پاکستانی ہی پھر اسے اغوا کیوں کیا گیا ہے؟

    بول نیوز کے لیے کام کرنے والے پاکستانی صحافی غلام عباس شاہ نے ایک ویڈیو ٹویٹ کیا ہے جس میں آکاش رام کی والدہ بار بار حکام سے اپنے بچے کی رہائی کی درخواست کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا، 'مجھے میرا بیٹا واپس دو، مجھے میرا بیٹا چاہیے۔ ہم صبح 8 بجے سو رہے تھے کہ میرے چھوٹے بیٹے نے مجھے بلایا اور کہا کہ بڑے بیٹے کو کسی نے اغوا کر لیا ہے۔ میرے بیٹے کے بارے میں ابھی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ انہوں نے میرے بیٹے کو کیوں اغوا کیا؟


    آکاش رام کی ماں نے روتے ہوئے  گہار لگائی اور کہا، 'میرا بیٹا بے قصور ہے۔ مہربانی کرکے میرے بیٹے کو لے آؤ۔ اس ملک میں ہمیشہ اغوا کی وارداتیں کیوں ہوتی ہیں؟ آکاش نے پاکستان کے لیے بہت کچھ کیا ہے۔ اس نے غریبوں کی مدد کی ہے۔ پھر اس کا کیا قصور تھا؟ میں صرف اپنے بیٹے کو دوبارہ دیکھنا چاہتی ہوں۔ میں صرف اس کی واپسی چاہتی ہوں، اور کچھ نہیں۔ اللہ  کا واسطہ ہے۔' پاکستان میں اقلیتوں کو نشانہ بناکر  اور اغوا کے کئی واقعات ہو چکے ہیں۔

    جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا پر قاتلانہ حملے کی کوشش، اجلاس میں 'اسموک بم' سے دھماکہ۔۔۔

    زندہ رہا تو ضرور انتقام لوں گا، بیٹے اسد کے بارے میں یہ سوال پوچھنے پر بھڑکا عتیق احمد

     

     

    محبت کی کہانی! سعودی عرب کی لڑکی کو ہوا ہندوستانی لڑکے سے پیار، ملنے آئی ہندوستان اور پھر

    پاکستان میں اقلیتوں کو نشانہ بناکر اور اغوا کے کئی واقعات ہو چکے ہیں۔ اس دوران خاص طور پر ہندوؤں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ گزشتہ مارچ کے مہینے میں ہی نشانہ بناکر قتل کرنے کے تین واقعات پیش آ چکے ہیں۔ 31 مارچ کو سکھ تاجر دیال سنگھ کو نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ ڈاکٹر بیربل گینانی کو بھی 20 مارچ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ایک اور ڈاکٹر دھرم دیوی راٹھی کا بھی 7 مارچ کو قتل کر دیا گیا تھا۔ پاکستان حکومت ان ہلاکتوں کو لیکر سوالوں کے گھیرے میں ہے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: