ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان کے معروف اور ممتازسماجی کارکن عبدالستارايدھی کا کراچی میں انتقال

اسلام آباد۔ پاکستان کے مشہور سماجی کارکن عبدالستار ايدھي کا کل شب انتقال ہو گیا۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Jul 09, 2016 11:31 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پاکستان کے معروف اور ممتازسماجی کارکن عبدالستارايدھی کا کراچی میں انتقال
اسلام آباد۔ پاکستان کے مشہور سماجی کارکن عبدالستار ايدھي کا کل شب انتقال ہو گیا۔

اسلام آباد۔  پاکستان کے مشہور سماجی کارکن عبدالستار ايدھي کا کل شب انتقال ہو گیا۔ وہ مشہور ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی تھے۔ ان کی عمر 88 سال تھی۔ فاؤنڈیشن کے ترجمان انور کاظمی نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانس پلانٹیشن کے ڈاکٹر مرلی دھرن کے مطابق ان کا انتقال شب گیارہ بجے ہوا۔


مسٹر ايدھي کے بیٹے فیصل ايدھي نے کہا تھا کہ ان کے والد کی ڈالیسیز کے دوران سانس رکنے لگی تھی، جس کے بعد انہیں وینٹیلیٹر پر رکھا گیا تھا۔ ان کی موت کے بعد ہسپتال کے باہر مسٹر ايدھي کے بیٹے فیصل ايدھي نے کہا کہ ان کی نماز جنازہ ايدھي فاؤنڈیشن میں ادا کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ مسٹر ايدھي نے پچیس سال پہلے ايدھي ولیج میں اپنی قبر کے لئے جگہ کا انتخاب کرلیا تھا۔ ان کی وہیں تدفین عمل میں لائی جائے گی ۔ان كي خواہش کے مطابق ان کی آنکھیں عطیہ کر دی گئی ہیں۔


واضح رہے کہ مسٹر ايدھي نے سال 1957 میں کراچی شہر سے ایمبولینس سروس اور ڈسپنسری سروس شروع کی تھی۔ اب پاکستان کے چاروں صوبوں میں ان کی ایمبولینسں سروس بیماروں کو مدد پہنچا رہی ہے۔ ا يدھي فاؤنڈیشن سے یتیم بچوں اور بزرگوں کے لئے متعدد رفاہی کام کئےجارہے ہیں۔

First published: Jul 09, 2016 11:28 AM IST