ہوم » نیوز » عالمی منظر

شام کی جنگ میں تین لاکھ 70 ہزار سے زیادہ افراد کی ہلاکت کا اندازہ

بیروت: شام میں گزشتہ پانچ برسوں سے جاری خانہ جنگی میں تین لاکھ 70 ہزار سے زائد شہریوں کے مارے جانے کا اندازہ ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 24, 2016 09:58 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
شام کی جنگ میں تین لاکھ 70 ہزار سے زیادہ افراد کی ہلاکت کا اندازہ
فائل فوٹو

بیروت: شام میں گزشتہ پانچ برسوں سے جاری خانہ جنگی میں تین لاکھ 70 ہزار سے زائد شہریوں کے مارے جانے کا اندازہ ہے۔


برطانیہ سے تعلق رکھنے والی شامی حقوق انسانی کی نگراں تنظیم کے ایک اندازے کے مطابق شام میں تنازعہ کے آغازسے اب تک تین لاکھ 70 ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے اورکروڑوں لوگوں کو بے گھر ہونا پڑا ہے۔ وہیں تقریبا 40 لاکھ شہری شام چھوڑ کر یوروپ کے مختلف ممالک میں پناہ گزین کیمپوں میں رہ رہنے پر مجبور ہوئے ہیں۔


دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ ( داعش) کے حملے میں مزید شہریوں کی اموات ہوئی ہیں۔ طویل عرصے سے جاری جنگ کی وجہ سے شام کے کئی شہروں میں حالات کافی بدتر ہیں اور لوگوں کو خوراک، پینے کے پانی اور ضروری اشیاء خوردنی وغیرہ کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کئی علاقوں میں بھوک مری کی وجہ سے بھی جانیں گئیں ہيں۔


واضح رہے کہ گذشتہ اتوار کو دارالحکومت دمشق اور حمص شہر میں داعش کے حملے میں 150 سے زیادہ لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔

First published: Feb 24, 2016 09:58 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading