உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اومیکرون کے درمیان ابوظہبی جانے کا ہے پلان؟ ضرور جان لیں ٹریول کے یہ رولس

    اسکینر کی مدد سے کوویڈ -19 کے مریضوں کو پکڑنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

    اسکینر کی مدد سے کوویڈ -19 کے مریضوں کو پکڑنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

    ابوظہبی کے ای ڈی ای ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے تیار کیے گئے اس اسکینر کی مدد سے کوویڈ -19 کے مریضوں کو پکڑنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کا دعویٰ ہے کہ اسکیننگ سسٹم تکنیک سے برقی مقناطیسی لہروں کو جانچ کر کوویڈ-19 کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔

    • Share this:
      دبئی: کورونا وائرس (Coronavirus in the World) کا نیا ویرینٹ اومیکرون (Omicron Variant) تیزی سے دنیا میں پھیل رہا ہے۔ اس درمیان ابوظہبی نے متحدہ عرب امارات (UAE) میں سفر کرنے کے لئے نئے رولس جاری کیے ہیں۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ یو اے ای کے دوسری ریاستوں سے ابوظہبی آنے والے لوگوں کے لئے فیشیل کوویڈ-19 اسکینر (Facial Covid Scanner) کا استعمال کرے گا۔ یہ حکم ابوظہبی کے سبھی انٹری پوائنٹس پر 19 دسمبر سے لاگو ہوجائے گا۔ یو اے ای پوری دنیامیں تیزی سے بڑھتے اومیکرون کے خطرے سے ڈرا ہوا ہے۔

      ابوظہبی میں دو دنوں سے کورونا کے کیسیز 100 سے زیادہ
      خلیج ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق ابوظہبی میں پچھلے دو دنوں سے کورونا وائرس کے نئے کیسیز 100 سے زیادہ درج کیے جارہے ہیں۔ جس کی وجہ سے ایمرجنسی، بحران اور آفات کمیٹی نے احتیاطی طور پر یہ فیصلہ لیا ہے۔ بدھ کو ابوظہبی کی وزارت صحت نے 340100 پی سی آر ٹسٹ کیے تھے جس میں 148 لوگ کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔

      اتوار سے ابوظہبی سے سبھی انٹرپوائنٹس پر ہوں گے استعمال
      ابوظہبی کے عہدیدار اتوار سے ای ڈی آئی اسکینر کا استعمال دارالحکومت کے سبھی انٹری پوائنٹس پر کوویڈ-19 وبا کو جانچنے کے لئے کریں گے۔ یہ حکم صرف اُنہین لوگوں پر لاگو ہوگا ، جو یو اے ای کے اندر واقع دوسری ریاستوں سے ابوظہبی میں انٹری کررہے ہوں گے۔

      اسکیننگ سسٹم سے کورونا متاثرین کو پکڑنے کا دعویٰ
      ابوظہبی کے ای ڈی ای ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے تیار کیے گئے اس اسکینر کی مدد سے کوویڈ -19 کے مریضوں کو پکڑنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کا دعویٰ ہے کہ اسکیننگ سسٹم تکنیک سے برقی مقناطیسی لہروں کو جانچ کر کوویڈ-19 کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔

      مشتبہ پازیٹیو لوگوں کا اینٹیجن ٹسٹ کیا جائے گا
      ابوظہبی کی سرکاری کمیٹی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اسکیننگ تکنیک کوئی شخصی جانکاری یکجا نہیں کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سبھی مشتبہ پازیٹیو کوویڈ کیسیز کو ایک سائٹ پر ٹسٹ کے لئے بھیجا جائے گا۔ وہاں ان لوگوں کا مفت اینٹیجن ٹسٹ کیا جائے گا۔ ان لوگوں کو کورونا وائرس ٹسٹ کے رزلٹ 20 منٹ کے اندر دے دئیے جائیں گے۔


      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: