ہوم » نیوز » عالمی منظر

بڑی خبر! امریکہ نے اپنے شہریوں کو جلد سے جلد ہندوستان چھوڑنے کیلئے کہا ، بتائی یہ بڑی وجہ

Coronavirus in India: امریکہ نے ہندوستان میں رہ رہے اپنے سبھی شہریوں کو جلد سے جلد ملک چھوڑنے کیلئے کہا ہے ۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اس کیلئے ہندوستان میں محدود طبی انتظامات کا حوالہ دیا ہے ۔

  • Share this:
بڑی خبر! امریکہ نے اپنے شہریوں کو جلد سے جلد ہندوستان چھوڑنے کیلئے کہا ، بتائی یہ بڑی وجہ
امریکہ نے اپنے شہریوں کو ہندوستان چھوڑنے کیلئے کہا ، محدود طبی خدمات کا دیا حوالہ ۔ تصویر : اے پی ۔

نئی دہلی : امریکہ نے ہندوستان میں رہ رہے اپنے سبھی شہریوں کو جلد سے جلد ملک چھوڑنے کیلئے کہا ہے ۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اس کیلئے ہندوستان میں محدود طبی انتظامات کا حوالہ دیا ہے ۔ اس کے علاوہ سرکار کی طرف سے جاری ہیلتھ الرٹ میں امریکی شہریوں کو سرکاری الرٹ اسٹیٹ میں رجسٹریشن کرانے کیلئے کہا ہے ۔ الرٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ امریکی شہریوں کو جگہ کی کمی کی وجہ سے اسپتالوں میں داخلہ دینے سے منع کردیا گیا ہے ۔


سرکار کی طرف سے جاری ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا معاملات کی وجہ سے طبی سہولیات کافی محدود ہیں ۔ ملک چھوڑنے پر غور کررہے امریکی شہریوں کو کمرشیل متبادل کا استعمال کرنا چاہئے ۔ ہندوستان میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ ہندوستان چھوڑنے کی سوچ رہے امریکی شہریوں کو ابھی دستیاب کمرشیل ٹرانسپورٹیشن کا فائدہ اٹھانا چاہئے ۔ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان روزہ براہ راست فلائٹ موجود ہیں ۔ وہیں امریکی شہریوں کیلئے پیرس اور فرینکفرٹ کے ذریعہ بھی فلائٹس کے متبادل دستیاب ہیں ۔


امریکہ کے سینٹرس فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن یعنی سی ڈی سی نے امریکہ سے ہندوستان سفر کررہے شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری کی ہے ۔ لوگوں کو ایسے وقت میں ہندوستان کا دورہ کرنے سے بچنے کا مشورہ دیا گیا ہے ، جب موجودہ حالات میں پوری طرح ٹیکہ لگوا چکے لوگوں کو بھی وائرس کے رابطے میں آنے کا خطرہ ہے ۔ خاص بات ہے کہ کووڈ بحران سے ابھرنے کیلئے امریکہ مسلسل ہندوستان کی مدد کررہا ہے ۔


فلپائن ، کمبوڈیا نے ہندوستانی مسافروں پر عائد کی پابندی

ادھر فلپائن اور کمبوڈیا نے 14 مئی تک ہندوستان سے آنے والے مسافروں پر پابندی عائد کردی ہے۔ یہ بات فلپائن کے صدر کے دفتر کے ترجمان ہیری روکیو نے بیان میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان سے آنے والے تمام مسافروں یا گزشتہ 14 دنوں کے دوران ہندوستان آنے والے مسافروں کے داخلے پر ملک میں پابندی عائد ہے۔ احتیاط کے طور پر یہ پابندی جمعرات سے نافذ ہوگی اور یہ 14 مئی تک نافذ العمل ہوگی۔

جبکہ کمبوڈیا کے وزیر صحت مام بونہینگ نے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے پھیلنے کے تناظر میں ، وہاں سے آنے والے مسافروں پر 14 مئی تک پابندی عائد کردی گئی ہے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 29, 2021 04:47 PM IST