ہوم » نیوز » عالمی منظر

برطانوی پارلیمنٹ میں روزانہ 160مرتبہ دیکھے جاتے ہیں فحش مواد

لندن۔ برطانیہ کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں 2017 میں روزانہ 160مرتبہ انٹرنیٹ پر فحش مواد تلاش کرنے کی کوشش کی گئی۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 08, 2018 09:32 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
برطانوی پارلیمنٹ میں روزانہ 160مرتبہ دیکھے جاتے ہیں فحش مواد
رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال جون میں پارلیمانی انتخابات کے دوران پارلیمنٹ کے کمپیوٹروں پر 24473 مرتبہ فحش مواد تلاش کرنے کی کوشش کی گئی۔

لندن۔ برطانیہ کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں 2017 میں روزانہ 160مرتبہ انٹرنیٹ پر فحش مواد تلاش کرنے کی کوشش کی گئی۔ برٹین پریس ایسوسی ایشن کی طرف سے آج ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق سال 2017میں برطانوی پارلیمنٹ کے کمپیوٹروں پر روزانہ 160مرتبہ انٹرنیٹ کے ذریعہ سے فحش مواد تلاش کرنے کی کوشش کی گئی۔


ایسوسی ایشن نے فریڈم آف انفارمیشن درخواست کے ذریعہ یہ معلومات حاصل کی ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال جون میں پارلیمانی انتخابات کے دوران پارلیمنٹ کے کمپیوٹروں پر 24473 مرتبہ فحش مواد تلاش کرنے کی کوشش کی گئی۔ خیال رہے کہ برطانوی وزیر اعظم تھریسا مئے کے قریبی دوست اور فرسٹ سکریٹری آف اسٹیٹ (نائب وزیر اعظم ) ڈومین گرین کے کمپیوٹر سے فحش مواد ملنے کے دعووں کے بعد انہیں گذشتہ دسمبر میں کابینہ سے استعفی دینا پڑا تھا۔


پارلیمنٹ میں کمپیوٹروں کا استعمال ممبران پارلیمنٹ اور ان کے ملازمین کرتے ہیں۔ پارلیمنٹ کے ترجمان نے بتایا کہ پارلیمنٹ کے کمپیوٹر نیٹ ورک پر تمام فحش ویب سائٹوں کو بلا ک کردیا گیا ہے۔

First published: Jan 08, 2018 09:32 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading