ہوم » نیوز » عالمی منظر

ہندوستان سمیت متعدد ممالک سے چین کو ملا نوٹ چھاپنے کا ’بڑا آرڈر‘: رپورٹ

ساوتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق، ہندوستان سمیت کئی ممالک کی جانب سے کرنسی چھاپنے کے لئے چین کو ’بڑے آرڈر‘ ملے ہیں۔

  • Share this:
ہندوستان سمیت متعدد ممالک سے چین کو ملا نوٹ چھاپنے کا ’بڑا آرڈر‘: رپورٹ
فائل تصویر

ایک وقت تھا جب چین میں کرنسی کی پروڈکشن پلانٹس کو زنگ نہ لگے اس لئے ان پر میریج سرٹیفکیٹ اور ڈرایئونگ لائسنس چھاپے جاتے تھے۔ اب حالات اچانک سے بدل گئے ہیں۔ ساوتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق، ہندوستان سمیت کئی ممالک کی جانب سے کرنسی چھاپنے کے لئے چین کو ’بڑے آرڈر‘ ملے ہیں۔ چین بینک نوٹ پرنٹنگ اور منٹنگ کارپوریشن کے صدر لیو گوئسینگ نے کہا کہ چین نے ابھی تک غیر ملکی کرنسی نہیں چھاپی ہے۔


تاہم سال 2013 میں جنوب مشرقی ایشیا، سینٹرل ایشیا، خلیجی خطہ، افریقہ اور یوروپ کی زمین اور سمندر کو جوڑنے کے لئے چین نے ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ لانچ کیا ۔


اس رپورٹ پر کانگریس لیڈر ششی تھرور نے ٹویٹ کیا ہے۔ انہوں نے بیرون ملک نوٹ چھاپے جانے کو لے کر کہا ہے کہ اس سے پاکستان کو جعلی نوٹ آسانی سے حاصل ہو جائے گا جس سے قومی سکیورٹی کو خطرہ ہوسکتا ہے۔ کچھ  حکومتوں نے چین سے کہا ہے کہ سودے کو فروغ  نہ دیا جائے۔ ان کی تشویش ہے کہ ایسی جانکاری باہر آنے سے قومی سکیورٹی کو خطرہ ہو سکتا ہے یا غیر ضروری بحت کی شروعات ہو جائے گی۔


First published: Aug 13, 2018 03:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading