نیپال میں سوناکشی اور ملائکہ کے استقبال پر ہنگامہ ، فوج سے وضاحت طلب

کھٹمنڈو: نیپال کی فوج اتوار کو اس وقت تنازعات میں گھر گئی، جب میڈیا میں خبر آئی کہ اعلی فوجی حکام نے وردی میں ہوائی اڈے پر بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ملائکہ ارورہ کا استقبال کیا ۔

May 15, 2016 10:53 PM IST | Updated on: May 15, 2016 10:53 PM IST
نیپال میں سوناکشی اور ملائکہ کے استقبال پر ہنگامہ ، فوج سے وضاحت طلب

کھٹمنڈو: نیپال کی فوج اتوار کو اس وقت تنازعات میں گھر  گئی، جب میڈیا میں خبر آئی کہ اعلی فوجی حکام نے وردی میں ہوائی اڈے پر بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ملائکہ ارورہ کا استقبال کیا ۔ اس بارے میں فوج اور حکومت سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔

دونوں اداکارائیں نیپال آرمی وائیوس ایسوسی ایشن کی طرف سے منعقد ایک  پروگرام میں شرکت کیلئے آئی ہوئی تھیں ۔ یہ پروگرام گزشتہ سال آئے تباہ کن زلزلے کے متاثرین کی فلاح و بہبود کے لئے منعقد کیا گیا تھا۔ اس ادارے کی چیف  فوجی سربراہ جنرل راجندر چھیتری کی بیوی ہیں۔

كانتی پور ڈیلی میں اتوار کو شائع رپورٹ کے مطابق جنرل سمیر شائے سوناکشی کے  استقبال کے لئے جمعہ کو تری بھون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر موجود تھے جبکہ دیگر سینئر فوجی حکام نے ملائکہ ارورہ کا استقبال کیا ۔ اخبار نے اسے فوج کا حوصلہ گرانے والا اور ساکھ میں کمی والا عمل قرار دیا  ہے ۔ اس رپورٹ کے بعد وزیر اعظم کے دفتر کی ایک یونٹ ہیلو حکومت میں کئی شکایات درج کرائی گئیں ۔ یونٹ  فوج کے غلط استعمال کو لے کر لوک شکایات کا نپٹارہ کر تی ہے ۔ ہیلو حکومت میں ایک ماتحت سکریٹری پردھننا اپادھیائے نے میڈیا سے کہا کہ وزیر اعظم کے دفتر نے وزارت دفاع سے وضاحت طلب کی ہے۔

Loading...

Loading...