عمران حکومت نے جلدبازی میں کردیا ایسا اعلان، ہو گئی فضیحت

Jun 19, 2019 09:32 AM IST | Updated on: Jun 19, 2019 09:39 AM IST
عمران حکومت نے جلدبازی میں کردیا ایسا اعلان، ہو گئی فضیحت

عمران خان ۔ فائل فوٹو

ایشیائی  ڈیولپمینٹ  بینک  (اے  ڈی  بی  ) نے قرض دینے کے اعلان سے خود کوالگ کر لیا ہے۔ پاکستان کیلئے یہ واقعہ بیحد شرمندگی بھرا مانا جارہا ہے۔ در اصل عمران خان حکومت نے گزشتہ کچھ دنوں اعلان کیا تھا کہ اے ڈی بی پاکستان کو 3.4 ارب ڈالر کا قرض دینے کو تیار ہوچکا ہے۔ حالانکہ بینک کی طرف سے اس کے بعد کہاگیا ہے کہ اس مسئلے پر ابھی بات چیت جاری ہے اور اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان کے ایک صلاحکار نے بات پکی ہونے سے پہلے ہی اعلان کردیا ہے۔ اس کے بعد پوری دنیا میں پاکستان نے اپنی کرکری کرالی ہے۔

بتادیں کہ نقدی بحران سے جوجھ رہا پاکستان بڑتھےاس بحران سے نکلنے کیلئے کئی جگہوں سے قرض کیلئے ہاتھ۔پاؤں مار رہاہے۔ ایسے میں پاکستان کو ایک بڑا موقع ملا بھی لیکن وہ اپنے بڑ بولے پن کے چلتے یہ موقع بھی گنواتا نظر آرہا ہے۔

پی ایم عمران خان کے صلاحکار نے کیا تھا اعلان۔۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کےمالی معاملات کے صلاحکارعبدالحفیظ شیخ، اور اسکیم، ترقی ،اور سدھار کے وزیر خسرو بختیار کے اعلان کے ایک د ن بعد اے ڈی بی کی جانب سے یہ تبصرہ آیا ہے۔ شیخ اور بختیار نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان کے بجٹ کو سپورٹ کرنے کیلئے 3.4 ارب ڈالر کا قرض ملےگا جس میں 2.1 ارب ڈالر ایک سال کے اندر جاری کئے جائیں گے۔۔۔

Loading...

Loading...