اب ایڈلٹ فلموں کی اداکارہ نے ڈونالڈ ٹرمپ پر لگایا جنسی استحصال کا الزام

امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلیکن پارٹی کی جانب سے صدارتی عہدے کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ پر جنسی استحصال کے الزامات ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں

Oct 23, 2016 10:50 AM IST | Updated on: Oct 23, 2016 10:50 AM IST
اب ایڈلٹ فلموں کی اداکارہ نے ڈونالڈ ٹرمپ پر لگایا جنسی استحصال کا الزام

اقوام متحدہ: امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلیکن پارٹی کی جانب سے صدارتی عہدے کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ پر جنسی استحصال کے الزامات ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں،اب ایک اداکارہ نے ان پر 10سال پہلے جنسی استحصال کرنے کا الزام لگایا ہے۔

ایڈلٹ فلموں کی اداکارہ جیسیکا ڈریک نے کل لاس ایجلس میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ ڈونالڈ ٹرمپ سے دس سال پہلے کیلی فورنیا میں ایک گولف ٹورنامنٹ کے دوران ملی تھی۔مسٹرٹرمپ نے اسے کمرے میں بلایا تھا اور وہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ ٹرمپ کے ہوٹل کے کمرے کے میں گئی تھی۔

42سالہ اداکارہ نے الزام لگایا کہ ٹرمپ نے اسے اور دیگر دو خواتین کو زبردستی کس کر پکڑ لیا اور اس کے ساتھ نازیبا حرکتیں کیں۔بعد میں ٹرمپ نے اسے کمرے میں آنے کےلئے 10ہزارامریکی ڈالر کی پیش کش بھی کی تھی۔

مسلسل الزامات سے جھنجھلا کر ٹرمپ نے کہا کہ ان پر الزام لگانے والی سبھی خواتین جھوٹی ہیں اور انتخابات کے بعد وہ سبھی کے خلاف معاملہ درج کرائیں گے۔

Loading...

Loading...