ہوم » نیوز » عالمی منظر

افغان حکومت کا بڑا قدم، 100 طالبان قیدی رہا کر دیئے

افغان حکومت نے افغان طالبان کے 100 قیدی رہا کردیئے، افغان صدر اشرف غنی نے گزشتہ روز 2 ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا تھا۔

  • UNI
  • Last Updated: May 26, 2020 09:32 AM IST
  • Share this:
افغان حکومت کا بڑا قدم، 100 طالبان قیدی رہا کر دیئے
افغان حکومت نے 100 طالبان قیدی رہا کر دیئے۔

کابل: افغان حکومت نے افغان طالبان کے 100 قیدی رہا کردیئے۔ افغان صدر اشرف غنی نے گزشتہ روز 2 ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا تھا۔ صدر اشرف غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں کہا کہ گزشتہ رات امریکہ کے سکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے مجھے اور قومی مفاہمت کونسل کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کو فون کیا اور 2 ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کے فیصلے پر شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ طالبان نے عید الفطر کے موقع پر ملک میں 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔



افغان صدر اشرف غنی نے گزشتہ روز 2 ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا تھا۔
افغان صدر اشرف غنی نے گزشتہ روز 2 ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا تھا۔


اس سے قبل افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اتوار کو جیل میں بند تقریبا دو ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کی ہدایت دی تھی۔ صدر کے ترجمان صادق صدیقی نے یہ اطلاع دی تھی۔ اس سے قبل ہفتہ کو عید الفطر کے موقع پر طالبان نے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ اشرف غنی نے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کے عمل میں تیزی لائی جائے گی۔
First published: May 26, 2020 09:22 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading