உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستانی ویزا والے افغان پاسپورٹ ہوئے کابل میں چوری، آئی ایس آئی حامی دہشت گرد تنظیم کی حرکت

    ہندوستانی ویزا والے افغان پاسپورٹ ہوئے کابل میں چوری، آئی ایس آئی حامی دہشت گرد تنظیم کی حرکت

    ہندوستانی ویزا والے افغان پاسپورٹ ہوئے کابل میں چوری، آئی ایس آئی حامی دہشت گرد تنظیم کی حرکت

    سی این این - نیوز 18 کی خبر کے مطابق، کئی افغان پاسپورٹ جن پر ہندوستانی ویزا لگا ہوا تھا وہ کابل میں ایک پرائیویٹ ٹریول ایجنسی سے چوری کرلئےگئے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: نئی دہلی کے لئے سیکورٹی کے معاملے میں یہ ایک تشویش کی بات ہوسکتی ہے۔ سی این این - نیوز 18 کی خبر کے مطابق، کئی افغان پاسپورٹ جن پر ہندوستانی ویزا لگا ہوا تھا وہ کابل میں ایک پرائیویٹ ٹریول ایجنسی سے چوری کرلئےگئے ہیں۔ یہ تب ہوا جب 16-15 اگست کو طالبان کابل شہر پر قبضہ کررہے تھے، اسی دوران ایک مسلح گروپ جسے پاکستان کے آئی ایس آئی کی حمایت تھی، اس نے ایجنسی پر چھاپہ ماری کی اور پاسپورٹ چرا لئے۔ یہ پرائیویٹ ٹریول ایجنسی کابل میں ہندوستانی سفارت خانہ کے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعہ افغان شہریوں کو ہندوستانی ویزا فراہم کرنے کا کام کرتا ہے۔

      آفیشیل اطلاع کے مطابق، کتنے پاسپورٹ چوری ہوگئے، اس بات کا پتہ لگایا جارہا ہے۔ وزارت خارجہ اور سیکورٹی ایجنسی پورے معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ یہ سبھی پاسپورٹ افغان کے تھے اوران پر ہندوستانی ویزا تھا، جس کا کوئی بھی دہشت گرد تنظیم غلط استعمال کرسکتی ہے۔ یہ بات تب سامنے آئی، جب ہندوستان، ہندوستانی فضائیہ اور ایئر انڈیا، ہندوستانی سفارت کاروں اور سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر ہندوستانی شہریوں اور دوسرے گروپوں کو کابل سے نکالنے کی کوشش میں مصروف ہوئے ہیں۔

      ہندوستانی فضائیہ کے سی-17 ایئر کرافٹ کی گئی طیاروں کی مدد سے پہلے ہی 800 لوگوں کو نکالا جاچکا ہے۔ وہیں حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے امریکہ اور ان کے اتحادیوں کو نکالنے کا مہم جاری ہے۔ کابل کی سیکورٹی پہلے ہی حقانی نیٹ ورک نے اپنے ہاتھوں میں لے لی ہے، جو کافی وقت سے پاکستان کا نمائندہ رہا ہے۔ ہندوستان نے سبھی پرانے افغان کے ویزا کو منسوخ کیا۔ دوسری جانب سیکورٹی کے پیش نظر ہندوستانی وزارت خارجہ نے افغانستان کے سبھی پرانے ہندوستانی ویزا کو منسوخ کردیا ہے۔

      وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں سیکورٹی اسباب اور ای ایمرجنسی ایکس- متفرق ویزا کے عمل کو دیکھتے ہوئے، یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ افغان قوم سے آنے والوں کو ای ویزا کے ساتھ سفر کرنا لازمی ہوگا۔ افغان قوم سے کچھ پاسپورٹ چوری ہوجانے کی خبر کے بعد موجودہ وقت میں افغان قوم کے لئے جاری کئے گئے سبھی ہندوستانی ویزا کو فوری اثر سے منسوخ کردیا گیا ہے۔ افغان کے لوگ جو ہندوستان سفر کرنا چاہتے ہیں، انہیں www.indianvisaonline.gov.in پر جاکر ای- ویزا کے لئے اپلائی کرنا ہوگا‘۔

      سیکورٹی اسباب سے کابل میں ہندوستانی سفارت خانہ کو بند کرنے کی وجہ سے ہندوستان میں صرف ای- ویزا ہی قبول کیا جا رہا ہے۔ کئی افغان شہری جو افغان حکومت اور سیکورٹی ایجنسی سے منسلک ہوئے تھے، وہ مدد کے لئے ہندوستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، ہندوستان میں پہلے ہی افغانستان سے تقریباً 15000 سے زیادہ ای - ویزا کی درخواست آچکی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: