ہوم » نیوز » عالمی منظر

افغان صدر کی دو ہزار طالبان کی رہائی کی ہدایت، جلد رہا ہوں گے قیدی

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اتوار کو جیل میں بند تقریبا دو ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کی ہدایت دی۔ صدر کے ترجمان صادق صدیقی نے یہ اطلاع دی۔

  • UNI
  • Last Updated: May 25, 2020 12:04 PM IST
  • Share this:
افغان صدر کی دو ہزار طالبان کی رہائی کی ہدایت، جلد رہا ہوں گے قیدی
افغان صدر اشرف غنی نے گزشتہ روز 2 ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا تھا۔

کابل 25 مئی (اسپوتنک) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اتوار کو جیل میں بند تقریبا دو ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کی ہدایت دی۔ صدر کے ترجمان صادق صدیقی نے یہ اطلاع دی۔ اس سے قبل ہفتہ کو عید الفطر کے موقع پر طالبان نے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ اشرف غنی نے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کے عمل میں تیزی لائی جائے گی۔


افغانستان کے صدر اشرف غنی نے جیل میں بند تقریبا دو ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کی ہدایت دی۔ فائل فوٹو
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے جیل میں بند تقریبا دو ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کی ہدایت دی۔ فائل فوٹو


صدر کے ترجمان صادق صدیقی نے ٹوئٹ کر کے کہا ’’صدر اشرف غنی نے آج طالبان کے عید کے موقع پر جنگ بندی کے اعلان کرنے کے بدلے ایک مثبت اشارہ کے طور پر دو ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت امن کی پیشکش میں توسیع کر رہی ہے اور امن عمل کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے مزید قدم اٹھا رہی ہے‘‘۔


قابل غور ہے کہ اس سال 29 فروری کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکہ اورطالبان کے قیدیوں کو رہا کرنے اور قیام امن کے حوالہ سے معاہدہ طے ہوا تھا۔
First published: May 25, 2020 11:46 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading