உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    افغانستان : ملک کی آزادی کے دن جھنڈا لہر رہے افغانوں پر طالبان نے کی گولہ باری ، کئی ہلاک

    افغانستان : ملک کی آزادی کے دن جھنڈا لہر رہے افغانوں پر طالبان نے کی گولہ باری ، کئی ہلاک ۔ فائل فوٹو ۔

    افغانستان : ملک کی آزادی کے دن جھنڈا لہر رہے افغانوں پر طالبان نے کی گولہ باری ، کئی ہلاک ۔ فائل فوٹو ۔

    کنار صوبہ کی راجدھانی کے عینی شاہد محمدسلیم نے بتایا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ لوگ گولی باری میں مرے ہیں یا بھگدڑ میں ۔

    • Share this:
      کابل : جمعرات کو افغانستان کے اسد آباد شہر میں ملک کے یوم آزادی کے موقع پر ریلی نکال رہے لوگوں پر طالبان کے جنجگووں نے گولیاں برساد دیں ، جس میں کئی لوگوں کے مارے جانے کی خبر ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ایک مرتبہ پھر یہ واضح ہوگیا ہے کہ طالبان بھلے ہی اپنی شبیہ سدھارنے کی کتنی بھی کوشش کرلے ، لیکن اب بھی خون خرابہ سے اس کا لگاو برقرار ہے ۔

      نیوز ایجنسی رائٹرس کے مطابق اسد آباد میں افغانستان کے یوم آزادی کے موقع پر کچھ لوگ ریلی نکال رہے تھے ، اسی دوران ملک کا جھنڈہ لہرانے والے کچھ لوگوں پر طالبان جنگجووں نے گولیاں چلادیں ، جس کے بعد بھگدڑ جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ۔ کنار صوبہ کی راجدھانی کے عینی شاہد محمدسلیم نے بتایا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ لوگ گولی باری میں مرے ہیں یا بھگدڑ میں ۔

      فی الحال طالبان کی جانب سے اس پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے ۔ بتادیں کہ ہر سال 19 اگست کو افغانستان میں یوم آزادی منایا جاتا ہے ۔ اس سے پہلے بدھ کو بھی ایسا دعوی کیا گیا تھا کہ طالبان جنجگووں نے کابل ایئرپورٹ پر خواتین اور بچوں پر پر بھی حملہ کیا ۔ طالبان نے ایئرپورٹ سے بھیڑ کو واپس بھیجنے کیلئے فائرنگ کی تھی ۔

      طالبان نے امارات اسلامیہ افغانستان کے قیام کا اعلان کیا

      ادھر طالبان نے جمعرات کو ملک کے 102 ویں یوم آزادی کے موقع پر امارات اسلامیہ افغانستان کے قیام کا اعلان کیا طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ اعلان کیا ۔ انہوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ امارات اسلامیہ کا اعلان برطانوی راج سے ملک کی آزادی کی 102 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا ہے ۔

      واضح رہے کہ اتوار کو طالبان کے دارالحکومت پر قبضہ کرنے کے بعد صدر اشرف غنی کابل سے فرار ہوگئے تھے۔ طالبان نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی نئی حکومت کے قیام کا اعلان کرے گا اور حکومت کو شریعت کے مطابق چلایا جائے گا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: