ہوم » نیوز » عالمی منظر

افغان طالبان نے 235 یرغمالیوں کو رہا کیا

سر پل۔ افغانستان کے شمالی صوبہ سر پل میں طالبانی دہشت گردوں نے ایک گاؤں پر قبضے بعد یرغمال بنائے گئے 235 دیہاتیوں کو آج رہا کر دیا ۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 09, 2017 04:02 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
افغان طالبان نے 235 یرغمالیوں کو رہا کیا
سر پل۔ افغانستان کے شمالی صوبہ سر پل میں طالبانی دہشت گردوں نے ایک گاؤں پر قبضے بعد یرغمال بنائے گئے 235 دیہاتیوں کو آج رہا کر دیا ۔

سر پل۔ افغانستان کے شمالی صوبہ سر پل میں طالبانی دہشت گردوں نے ایک گاؤں پر قبضے بعد یرغمال بنائے گئے 235 دیہاتیوں کو آج رہا کر دیا ۔ صوبائی گورنر ظہیر ودات نے بتایا کہ طالبان نے مرزا اولانگ گاؤں کے 235 دیہاتیوں کو یرغمال بنا لیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ رہا کئے گئے دیہی باشندے سرپل شہر آ گئے ہیں ۔ تاہم، کچھ دیہی اب بھی طالبان کے قبضے میں ہیں۔


اضافی سکیورٹی فورس کے وہاں پہنچنے کے ساتھ ہی افغان سلامتی دستہ گاؤں پر دوبارہ کنٹرول کے لئے مہم شروع کریں گے۔ طالبان نے ہفتے کے آخر میں گاؤں پر حملہ کیا تھا جس میں 50 مقامی شہری اور دہشت گرد مارے گئے تھے۔


First published: Aug 09, 2017 04:02 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading