۔Kabul Mosque bomb blast: کابل میں کہرام مچا ہوا ہے ایک کے بعد ایک دھماکوں کی گونج سے راجدھانی لرز اٹھی ہے۔ اس بار وہاں ایک مسجد کو نشانہ بنایا گیا۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نماز کے دوران مسجدمیں دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق جب کہ 40 سے 50 افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ کابل سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان خالد زدران نے تصدیق کی کہ کابل میں PD 17 میں ایک دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے وقت موجود لوگوں نے رائٹرز کو بتایا کہ شمالی کابل کے ایک محلے میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ایمبولینس نے موقع پر پہنچ کر لوگوں کو اسپتال لے جانا شروع کیا۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین اور پولیس نے بتایا کہ بدھ کو شام کی نماز کے دوران کابل کی ایک مسجد میں ایک بڑا دھماکہ ہوا، جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس دھماکے میں بہت زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔ تاہم پولیس نے زخمیوں کی تعداد کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی۔ طالبان کے ایک انٹیلی جنس اہلکار نے رائٹرز کو بتایا کہ 35 افراد زخمی ہوئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
Saudi Arabiaسے فرار ہونے والی 2بہنوں کے ساتھ آسٹریلیا میں کیا ہوا؟ اپارٹمنٹ سے پراسرار حالالجزیرہ نے ایک نامعلوم اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ مہلوکین کی تعداد 20 ہے۔ کابل کے ایمرجنسی اسپتال نے ٹوئٹر پر کہا کہ ان کے اسپتال میں 27 زخمی مریضوں کو داخل کرایا گیا ہے جن میں ایک سات سالہ بچہ بھی شامل ہے۔
عینی شاہدین نے رائٹرز کو بتایا کہ شمالی کابل کے پڑوس میں ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی جس سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی۔ کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے رائٹرز کو بتایا: ’’ایک مسجد کے اندر دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں بہت زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں لیکن تعداد ابھی واضح نہیں ہے۔"
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔