افغانستان : کابل میں طالبان کے حملہ میں 10 افراد کی موت ، امریکہ کی امن بات چیت کو جھٹکا

وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے کہا کہ یہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق 10 بجکر 10 منٹ پر کابل کے شش درک علاقے میں ہوا ، جس میں کم از کم 10 شہریوں کی موت ہو گئی۔

Sep 05, 2019 05:56 PM IST | Updated on: Sep 05, 2019 05:56 PM IST
افغانستان : کابل میں طالبان کے حملہ میں 10 افراد کی موت ، امریکہ کی امن بات چیت کو جھٹکا

افغانستان : کابل میں طالبان کے حملہ میں 10 افراد کی موت ، امریکہ کی امن بات چیت کو جھٹکا

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آج ایک کار بم دھماکہ میں کم از کم 10 شہریوں کی موت جبکہ دیگر 42 افراد زخمی ہو گئے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے کہا کہ یہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق 10 بجکر 10 منٹ پر کابل کے شش درک علاقے میں ہوا ، جس میں کم از کم 10 شہریوں کی موت ہو گئی۔ دھماکے میں 12 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

دہشت گرد تنظیم طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔طالبان نے ایک بیان میں کہا کہ ان کا نشانہ قومی ڈائریکٹوریٹ کا آفس تھا تاکہ زیادہ سے سیکورٹی فورس حملے میں ہلاک ہو سکیں۔

Loading...

واضح رہے کہ کابل میں گزشتہ چند دنوں میں یہ دوسرا بڑا حملہ ہے۔ اس سے پہلے طالبان نے پیر کے روز گرین ولیج علاقے میں غیر ملکی شہریوں کے ایک رہائشی کیمپ کو نشانہ بنایا تھا جس میں 19 شہریوں کی موت ہو گئی جبکہ دیگر 119 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

Loading...