உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Afghanistan: مسجد میں دھماکہ ، کم از کم 21 افراد کی موت، متعدد زخمی

    Afghanistan: مسجد میں دھماکہ ، کم از کم 21 افراد کی موت، متعدد زخمی (Representational image/Reuters)

    Afghanistan: مسجد میں دھماکہ ، کم از کم 21 افراد کی موت، متعدد زخمی (Representational image/Reuters)

    Afghanistan: افغانستان سے ایک بڑی خبر سامنے آرہی ہے ۔ افغانستان کی راجدھانی کابل کی مسجد میں دھماکہ ہونے کی خبر آرہی ہے، جس کے نتیجے میں 21 افراد کی موت ہوگئی ہے جبکہ 40 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

    • Share this:
      کابل: افغانستان سے ایک بڑی خبر سامنے آرہی ہے ۔ افغانستان کی راجدھانی  کابل کی مسجد میں دھماکہ ہونے کی خبر آرہی ہے، جس کے نتیجے میں 21 افراد کی موت ہوگئی ہے جبکہ 40 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ طالبان انٹلی جینس کے ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی رائٹر کو بتایا کہ کم ازکم 35 افراد زخمی ہوئے یا مارے گئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسجد میں دھماکہ نماز کی ادائیگی کے دوران ہوا۔ ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔


      میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایا کے مہلوکین میں مسجد کے امام بھی شامل ہیں اور مرنے والوں کی تعداد ابھی مزید بڑھ سکتی ہے ۔ خفیہ ٹیمیں دھماکہ کی جگہ پر موجود ہیں اور جائے واقعہ کی جانچ کررہی ہیں ۔

      وہیں طلوع نیوز کے مطابق دھماکہ کابل کے علاقے پی ڈی 17 میں ہوا۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک 27 افراد کو اسپتال لایا گیا ہے جن میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔ دھماکہ کے دوران موجود لوگوں نے رائٹرس کو بتایا کہ شمالی کابل کے پڑوس میں دھماکہ کی آواز سنی گئی، جس سے پاس کی عمارتوں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔ ایمبولینس موقع پر پہنچی اور لوگوں کو اسپتال لے جانا شروع کیا گیا۔

      رائٹرس کی رپورٹ کے مطابق چشم دیدوں اور پولیس نے کہا کہ بدھ کو شام کی نماز کے دوران کابل میں ایک مسجد میں ایک بڑا دھماکہ ہوا، جس میں کئی لوگوں کے مارے جانے یا زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔ پولیس نے کہا کہ کئی جانیں فوت ہوئی ہیں، لیکن زخمیوں کی تعداد نہیں بتائی۔

       

      وہیں طالبان کے ایک خفیہ افسر نے رائٹرس کو بتایا کہ 35 لوگ زخمی ہوئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ الجزیرہ نے ایک نامعلوم افسر کے حوالے سے بتایا کہ مرنے والوں کی تعداد 20 ہے۔ وہیں کابل کے ایمرجنسی اسپتال نے ٹوئٹر پر کہا کہ دھماکہ میں 27 زخمی مریضوں کو ان کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جس میں ایک سات سال کا بچہ بھی شامل ہے۔

      عینی شاہدین نے رائٹرس کو بتایا کہ شمالی کابل کے پڑوس میں طاقتور دھماکہ کی آواز سنی گئی، جس سے پاس کی عمارتوں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔ ایمبولینس موقع پر پہنچی۔ کابل پولیس کے ترجمان خالد زادران نے رائٹرس کو بتایا، ’ایک مسجد کے اندر ایک دھماکہ ہوا۔ دھماکہ میں کئی لوگ ہلاک ہوئے ہیں، لیکن تعداد ابھی واضح نہیں ہے‘۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: